Habib Ahmed Noor (حبیب احمد نور)
0 Followers
Born |
Dec 30, 1984 |
Genre |
Non-Fiction |
Writer ID |
ustaadian |
Statistics as an Author
انھیں حبیب احمد نور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی نانی پیار سے ’’بیبا‘‘ کہتی ہیں، امی اخلاقاً ’’حبیب صاحب‘‘ اور ابا انھیں احتراماً ’’عالی جاہ‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ عمر جوانی کی ، قد کاٹھ قریباً چھ فُٹ اور پیٹ ہلکا سا نکلا ہوا۔آج کل یورپ کے ایک سرد ملک فن لینڈ میں عموماً پڑھائی کے نام پروقت ضائع کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔
دیگر اشغال میں بیگم کی خدمت کرنا، ان کے لئے کھانا بنانا، گھر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بیگم شناسی پر تفصیل سے غوروفکر کرنا شامل ہے۔ ذاتی طور پر فیمنسٹ ہیں، پیدائشی پاکستانی ہیں، گھریلو مزاج رکھے کبھی ماں سے باتیں کرتے، کبھی دوستوں سے سیکھتے سکھاتے ۔۔۔ دھیمے دھیمے زندگی گزار رہے ہیں۔
استادیاں کے نام سے چھوٹے موٹے قصے کہانیاں گھڑ کر لوگوں کو زبردستی پڑھواتے رہتے ہیں۔ اپنے پڑھنے والوں سے ہفتہ وار ای میل پر دل کی باتیں شیئر کرتے ہیں۔ زندگی میں فوکس کی کمی کو دور کرنے کے لئے ’’تیرا دھیان کدھرہے؟‘‘ نام سے ایک کتاب لکھ دی ہے، اور ایک دو کتابیں مزید لکھنے کا ارادہ رکھتے ہے۔
-
تیرا دھیان کدھر ہے - Tera Dihan Kidhar Hai
View Book