Hardcopy Price
شاعری سماجی جبّر کے خلاف فکری بغاوت کا نام ہے۔ جب براہ راست گفتگو اور مکالمے پر قدغنیں لگتی ہیں تو اندر کی گھٹن شاعری کی زبان میں اپنے اظہار کا راستہ تلاش کر لیتی ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں سے ہمارا سماج جس طرح دھیرے دھیرے ایک انتہا پسندانہ روایت کا امین بنتا گیا اس نے نہ صرف جمالیاتی ذوق کا جنازہ نکال دیا بلکہ اظہارِ رائے اور اظہارِ ذات پہ ایسے نادیدہ پہرے بٹھا دیئے کہ ہماری بصارتیں اندھی، سماعتیں بہری اور زبانیں گنگ ہو چکی ۔ اس کتاب میں آپکو جو کچھ پڑھنے کو ملے گا وہ اندھے، گونگے اور بہرے پن کی اذیّت کے سوا کچھ نہیں۔ میں نہیں جانتا کہ خداوندانِ ادب کی نظروں میں میری یہ خود کلامی معتبر ٹھہرے گی یا نہیں مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جس جس نے اس اذیّت کو سہا ہے اسے ان شکستہ حرفوں ، بکھرے جملوں میں اپنا عکس ضرور نظر آئے گا۔
ISBN (Digital) | 978-969-696-362-2 |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 978-969-696-358-5 |
Total Pages | 77 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 3 hrs |
Genre | Poetry |
Published By | Daastan |
Published On | 29 Aug 2020 |