Hardcopy Price
الله پاک نے انسان کو دنیا میں بھیجا ہے کہ وہ عمل کرے اور الله پاک اسے ان اعمال کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں ، کچھ لوگ سہل پسندی سے ، آسانیاں ڈھونڈتے ہوئے اور اس فلسفے کو سمجھے بغیر زندگی گزار دیا کرتے ہیں اور کچھ مشکلات کے سامنے جم کر کھڑے ہوجاتے ہیں، زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر پرعزم طریقے سے اپنی منازل کےسنگ خود تراشتے ہیں یہ بندے ترے البیلے سے ، ایسی ہی ایک باہمت اور بلند حوصلہ لڑکی کی کہانی ہے جس نے الله کو پانے کے لیے اپنا گھر بار، اپنے والدین ، رشتے دار، اپنا وطن اور سب کچھ چھوڑ دیا مگر الله کی تلاش میں سرگرداں رہی - جو الله اور اسکے رسول صلی الله علیہ وسلم کی راہوں پر چلتے ہیں وہ آسانیاں کب ڈھونڈتے ہیں ؟ اور انہیں آسانیاں کب ملتی ہیں ؟ وہ جو نبی پاک کے وارث ہوتے ہیں، وہ پتھر کھا کر بھی دعا دینے کا سلیقہ جانتے ہیں- ایسے ہی اس لڑکی نے اپنی راہوں کی ساری کٹھنائیوں کے بدلے میں الله سے صرف الله ہی کو مانگ لیا ! اور جسے الله مل جائے اسے اورچاہیے بھی کیا ہوتا ہے؟
ISBN (Digital) | 978-969-696-033-1 |
---|---|
Total Pages | 26 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 30 min |
Genre | Religious |
Published By | Daastan |
Published On | 17 May 2020 |
Rating:
Feb 27, 2017
فاطمہ ۔۔ بہت داد ۔۔ ایک خوبصورت تخلیق پر دلی مبارکباد ۔۔۔ آپ نے کہانی کا جس طرح سے آغاز کیا ہے وہ قابل داد ہے ۔۔ مجھے آغاز نے بہت متاثر کیا ۔۔ قاری کو ساتھ لے کر چلتی ہوئی بہت اچھی کہانی ۔۔ اس سفر میں اللہ آپ کا ہمیشہ حامی و ناصر رہے ۔۔ آمین ۔۔
Rating:
Feb 13, 2017
بہت ہی خوبصورت انداز بیاں تماثیل و استعارات کا بہترین استعمال ۔۔۔ سماج میں عورت کے استحصال پر ہندو گھرانے کو پیش کرکے قاری کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہوئی کہانی ۔۔۔
زینب بوا سے مل کر لڑکی کی کیفیات کو بیان نہ کیا جاتا بلکہ محسوس کرایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا ۔۔ بہرحال یہاں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے ۔۔۔ اور ذرا سا افسانوی رنگ متاثر ہوتا ہے ۔ مگر بنیادی طور پر ہر ذی نفس کی حقیقی روح کی تصویر کشی شروع ہوتی ہے ۔ کہ ان سب سے عہد لیا گیا ہے ۔ جو دنیا میں آکر بھول جاتے ہیں ۔۔۔ اور اگر اس عہد سے روگردانی ہوتی ہے تو ۔۔۔ روح مضطرب رہتی ہے ۔۔۔ یہاں افسانوی منظر ہوتا تو لطف دوبالا ہوجاتا ۔۔۔۔۔ بہر حال ۔۔۔ قاری کو بنا کسی مشکل میں ڈالے سیدھے سادے انداز میں معاشرے اور انسانی نفسیات کی ان سچائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ۔۔ ایک ایسے روحانی ماحول میں لے جاتی ہیں جہاں وہ ہمہ تن گوش ، مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے ۔۔ ان تصورات میں اپنا سراپا تلاش کرتا ہوا ۔۔ خیال کرتا ہے کہ وہ کس دائرے میں کھڑا ہے ۔۔۔ مختلف تمثیلیں تحریر کے جمال میں مزید اضافہ کرتی ہیں ۔۔۔۔ ایک بہت ہی خوبصورت تخلیق کے لیے بہت سی داد ۔۔ اللہ جل شانہ ہمارے علم و عمل میں اضافہ فرمائیں ۔۔۔۔ جزاک اللہ خیر واحسن الجزاء ۔۔۔
Rating:
Feb 12, 2017
ماشاءاللہ
بہت خوبصورت اور انداز بیان بہت ہی اعلی۔۔۔ واقعی یہی کہانی اول انعام کے لائق تھی۔۔۔ مصنفہ کے لیے بہت سی داد۔۔۔۔۔۔۔۔
Rating:
Feb 12, 2017
ہلا کر رکھ دینے والی ایکداستان ۔۔۔۔ !
ہم لوگ کون ہیں ہماری پہچان کیا ہے اور آج ہم کس راستے پر چل پڑے ہیں ۔۔۔ آئینہ دکھاتی ہوئی ایک پراثرتحریر ۔۔۔۔
’’جب اللہ کی محبت میں ٹپکا ہوا ایک آنسو بھی میزان میں تولا جائے گا تو کئی لوگ اپنے اعمال نامے کو حسرت سے دیکھیں گے‘‘
خاص طور پر اس جملے نے کچھ لمحوں کے لیے ایک عجب کیفیت طاری کر دی
اللہ کرے زورِ قلم اور بھی زیادہ
Rating:
Feb 07, 2017
دل کو چھوُ لینے والی داستان۔ ❤️
بہترین۔
Rating:
Feb 07, 2017
دل میں اترتا بہت پراثر انداز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیحد خونصورت ۔۔۔۔۔۔۔