Price
زندگی کے مختلف لمحے ہمیں ہماری شخصیت کے مختلف زاویوں سے متعارف کراتے ہیں ۔ کبھی کبھی اپنا ہی چہرہ دیکھ کر ہم حیران ہو جاتے ہیں اور کبھی پریشان خود شناسی کے یہ مرحلے بھی کسی تحفے سے کم نہیں کہاں دوسروں کو جانچنے میں عمر گزار دی، لوگوں کے بارے میں ، ان کی نیتوں کے بارے میں، ان کے کردار کے بارے میں، غرض ہر اندازکے بارے میں رائےقائم کی بلکہ نہ صرف رائے قائم کی، اْسے مستند جانا، حق بجانب جانا۔ لیکن کہاں یہ عطا کہ نظر سب سے ہٹ کر خود پر آگئی۔ خود احتسابی کا عمل شروع ہوگیا۔ حالات اور معاملات میں اپنے کردار کی فکر ہوگئی مگر اس کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی نے بھی جڑ پکڑی اپنے رنگ بھی پکے ہونے لگے، اپنی ذات پر بھروسہ آنے لگا۔ لوگوں کی آراء ، ان کی رائے کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے سے آزادی مل گئی۔ خود کو بھی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھنے لگی اور جب سے خود کوجو پسند کرنے لگی ، لوگوں کو بھی دل سے پسند کرنے لگی، رشتہ رب سے مضبوط ہوا تو لوگوں سے اور بھی خوبصورت ہو گیا۔ اندر کے راز کھلنے لگے ، حکمتوں کا شعور ملنے لگا، دینے کی فضیلتیں سمجھ آنے لگیں اور یہ سلسلہ ایسا ہے کہ جس کی کوئی منزل نہیں ۔ لا محدود کا سفر محدود نہیں ہوسکتا ۔ نئے راز نئے سوال روز ہمارے منتظر ہیں اور اسی سفر کا نام زندگی ہے۔
'راز نہاں' ایسے ہی چند رازوں کے بارے میں مکالمہ ہے۔ کبھی ایک عام انسان کی حیثیت سے تو کبھی ایک عورت کی حیثیت سے ، ایک ادنیٰ سی کاوش ہے جزبات کو اظہار دینے کی، الجھنوں کو الفاظ دینے کی اور روح کو گفتار دینے کی۔
نہ تو خود کو ادیب منوانے کی خواہش ہے نہ شاعر کہلوانے کی آرزو ،مگر امید یہ ہے کہ سوچ اور نظریہ بدلے، اندر کا موسم بدلے، پریشان حال کو حوصلہ ملے، بے چین کو قرار ملے۔
| ISBN (Digital) | 978-969-696-316-5 |
|---|---|
| ISBN (Hard copy) | 978-969-696-317-2 |
| Total Pages | 125 |
| Language | Urdu |
| Estimated Reading Time | 3 days |
| Genre | Poetry |
| Published By | Daastan |
| Published On | 06 Sep 2019 |