یوں محسوس ہوتاہے جیسے شاعر کی نگاہ وقت کے پردے پھاڑ کرمستقبل کی سچائیوں سے کھیل رہی ہے۔
— Irfan Mehmud, احمق پارے / Ahmaq Paray - Urdu Comedy Book
“اس کے بعد اگر وہ خدا کے وجود پر کچھ منطقی دلائل بھی سوچتاہے تو یہ محض عقل کے مزید اطمینان کیلئے ہوتاہے۔”

“اگر کسی بات کا خوف یا اندیشہ لاحق ہے توفرار کی بجائے اس کازیادہ سے زیادہ وقت کے لئے سامنا کریں تاوقتیکہ ان جذبات کی ساری توانائی خرچ ہوجائے اور آپ پرسکون ہو جائیں۔”

“نمازکا مقصد دن کو تقسیم کرکے اس کے استعمال کو یقینی بنانا، اللہ تعالی سے اپنے مشن پر قائم رہنے کی دعا اور مدد حاصل کرنے کا ذریعہ فراہم کرنا اور جسم کو صحت مہیا کرنا ہے۔”
