زندانِ الم/Zindaan e Alam 1 Reviews

By: Saif Ullah

Price

PK Flag
PKR 450
USD Flag
USD 30

جو اپنے اندر اترا بیگانہِ دہر ہو گیا

ذرہِ خاک تھا آستانِ  گوہر ہو گیا

اٹھائی درِ نفس سے جو جبیں اپنی

ظلمت کدہِ دل میں ظہورِ سحر ہو گیا

وار کیا جس نے صنم کدہِ آرزو پہ

وہ قطرہِ بے وقعت سمندر ہو گیا

خادمِ نفس در حقیقت سپاہیِ ابلیس

قاتلِ نفس وہ مجاہد جو قلندر ہو گیا

عجب چیز ہے عشق کی میزانِ عمل

کوئی خاکستر ہوا جتنا اتنا معتبر ہو گیا

خاک پہ پڑے چمن کے چمن خاک ہو گئے

خاک میں اترا جو قلم وہ شجر ہو گیا

مےِ حق پی کے جو قلم اٹھایا بسمؔل

غزل کا حرف حرف خانہِ عنبر ہوگیا

ISBN (Digital) -
ISBN (Hard copy) 9789697758258
Total Pages 203
Language Urdu
Estimated Reading Time 4 hours
Genre Poetry
Published By Daastan
Published On 14 Apr 2021
Saif Ullah

Saif Ullah

لیفٹننٹ سیف اللہ کا تعلق صوبۂ  پنجاب کے شہر کہوٹہ سے ہے۔ ان کے دو شعری مجموعے "زندانِ الم" اور "تلاش" شائع ہوچکے ہیں۔  پیشے کے اعتبار سے  مصنف  افواجِ پاکستان میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔  ان کا قلمی نام حقیر بسملؔ  بھی ہے۔ ان کی کتاب  زندانِ الم اردو ادب میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اس میں شامل اثر انگیز شاعری جدید فکری حسّیت، عصری معنویت، لب و لہجے کی گہرائی اور فکر کی پائیداری کے ساتھ ساتھ اپنے اندر جاذبیت رکھتی ہے۔ زندانِ الم کے بعد 'تلاش' کے عنوان سے اپنی دوسری کتاب میں وہ حقیقت کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔   

Reviews


Nov 07, 2020

These books are very great and author is also great person. These books are motivation for youth and helpful for mind set.

Books by Same Author


Books in Same Genre