تلاش / Talaash 1 Reviews

By: Saif Ullah

Price

PK Flag
PKR 400

ہجر و وصال کے شعلوں میں جلتا ہے دل

ہائے! درد کی آغوش میں پلتا ہے دل

اپنا ہی گریباں چاک کر دیتا ہوں اکثر

اک عجیب تماشہ سا کرتا ہے دل

اِدھر غمِ فراق میں چور ہیں حوصلے میرے

اُدھر قربتوں کا سوچ کر لرزتا  ہے دل

اِک حشر بپا ہے جسدِ ناپائیدار میں

فہم و ادراک سے جابجا لڑتا ہے دل

تازہ رکھتی ہیں یادیں زخم میرے ہر پل

شب و روز کربل و قہر سے گزرتا ہے دل

فقیری لبادہ نہیں، جب چاہے اوڑھ لیا جائے جو

بسمؔل برسوں کے مجاہدے سے سنورتا ہے دل 

ISBN (Digital) -
ISBN (Hard copy) 9789697836401
Total Pages 176
Language Urdu
Estimated Reading Time 3 hours
Genre Poetry
Published By Daastan
Published On 06 Apr 2021
Saif Ullah

Saif Ullah

لیفٹننٹ سیف اللہ کا تعلق صوبۂ  پنجاب کے شہر کہوٹہ سے ہے۔ ان کے دو شعری مجموعے "زندانِ الم" اور "تلاش" شائع ہوچکے ہیں۔  پیشے کے اعتبار سے  مصنف  افواجِ پاکستان میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔  ان کا قلمی نام حقیر بسملؔ  بھی ہے۔ ان کی کتاب  زندانِ الم اردو ادب میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اس میں شامل اثر انگیز شاعری جدید فکری حسّیت، عصری معنویت، لب و لہجے کی گہرائی اور فکر کی پائیداری کے ساتھ ساتھ اپنے اندر جاذبیت رکھتی ہے۔ زندانِ الم کے بعد 'تلاش' کے عنوان سے اپنی دوسری کتاب میں وہ حقیقت کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔   

Reviews


Nov 07, 2020

This book is very beautiful and lessening.

Books by Same Author


Books in Same Genre