سناٹوں کا شہر / Sannaton ka shehr 0 Reviews

By: Munir Firdows

No Ratings Yet

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 250
INR Flag
INR 250
USD Flag
USD 15

منیر احمد فردوس اپنے موضوع کے ساتھ خلوص اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہوتے ہوئے بیانیے میں تاثیر کا بھید رکھنے کا قرینہ جان گئے ہیں۔ انہوں نے کہانی کہنے کے لیے اپنے گردونواح کے گرے پڑے اور سسک سسک کر زندگی کے جبر کو جھیلتے کرداروں کو چنا ہے۔

منیر احمد فردوس نے صاف ستھری اور کہیں کہیں شاعری کا سا آہنگ پاتی نثر میں ان کرداروں کی شباہت پوری طرح واضح کر دی ہے۔ بعض مقامات پر تو ان کا قلم اتنا سفاک اور بے رحم ہوا ہے کہ مکمل تحریر پڑھنے کے بعد بھی ایک نامانوس سی شدت والی آواز پڑھنے والے کے لہو میں گونجتی رہتی ہے یوں جیسے ماس کاٹا جا رہا ہو، دھیرے دھیرے نہیں ایک ہی ہلے میں۔

ISBN (Digital)
ISBN (Hard copy) 0-17-9250-969-978
Total Pages 144
Language Urdu
Estimated Reading Time 2 hours 30 minutes
Genre Contemporary Fiction
Published By Daastan
Published On 14 Apr 2021
No videos available
Munir Firdows

Munir Firdows

نوجوان شاعر و نثر نگار منیر احمد فردوس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں ملکی سطح پر نثری نظم گو شاعر، نثر نگار اور بطور افسانہ نگار پہچانے جاتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر افسانہ نگار ہیں اور سماج کی کڑوی سچائیوں کو رہنما جان کر افسانے گوندھتے ہیں۔ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ بعنوان "زندگی چہرہ مانگتی ہے" کے ساتھ ان کے افسانوی مجموعے 'سناٹوں کا شہر'، 'کینوس پر چھینٹے' اور 'یہ کہانیاں پڑھنا منع ہے' بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔

منیر احمد فردوس کے مزاحیہ مضامین، نظمیں اور افسانے آن لائن میگزین کے ساتھ ساتھ پاک و ہند کے معروف ادبی رسالوں میں چھپتے رہتے ہیں جن میں قابل ذکر ادبی جرائد سہ ماہی فنون، ماہنامہ سبق اردو (انڈیا)، سہہ ماہی ثالث (انڈیا)، سہہ ماہی راوی (انڈیا) ، سہہ ماہی زرنگار، ماہنامہ ماہِ نو، ماہنامہ کتاب، سہہ ماہی تسطیر، سہہ ماہی اجرا، سہہ ماہی نقاط، سہہ ماہی برگِ نو، سہہ ماہی لوح، ماہنامہ ادبِ لطیف اور ماہنامہ چاند کے علاوہ ماہنامہ سیارہ ڈائجسٹ، ماہنامہ دوشیزہ، ماہنامہ سچی کہانیاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان سے سکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے متعدد مزاحیہ خاکوں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی موضوعات پر چند ایک ڈرامے بھی تحریر کیے ہیں۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre