Hardcopy Price
منیر احمد فردوس نے اب کی بار ایک بالکل نئے ذائقہ سے روشناس کرایا ہے۔یہ نیا رنگ ہے۔منفرد انداز اور افسانویت سے لبریز۔۔۔ وہ بات کہنے کا فن جان گیا ہے اور اس نے اس راستے کی تلاش میں سفر پکڑا جہاں سے کہانی جنم لیتی ہے۔وہ جدید یا قدیم نہیں ہوتی وہ کہانی کہلاتی ہے وہ افسانہ ہوتا ہے اور مکمل افسانہ جو دھڑکتا اور سانس لیتا ہے۔
منیر احمد فردوس نے کہانی اور علامت کو ایک ساتھ برتا ہے اور کمال برتا ہے۔ مجال ہے جو کہیں کہانی نے علامت کو جا لیا ہو یا علامت نے افسانے کو مجروح کیا ہو۔ افسانہ نگار نے کہانی اور علامت کو یوں آمیخت کیا ہے جیسے بدن اور روح۔۔۔منیر احمد فردوس کا ”کینوس پر چھینٹے“ اردو افسانے میں ایک اہم اضافہ ہے جسے ہم نظرانداز نہیں کر سکتے۔
ISBN (Digital) | |
---|---|
ISBN (Hard copy) | 8-285-593-969-978 |
Total Pages | 120 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 2 hours 15 minutes |
Genre | Contemporary Fiction |
Published By | Daastan |
Published On | 14 Apr 2021 |