یہ کہانیاں پڑھنا منع ہے / Ye Kahaniyan Parhna Manaa Hai 0 Reviews

By: Munir Firdows

No Ratings Yet

Price

PK Flag
PKR 450
INR Flag
INR 450
USD Flag
USD 15

منیر احمد فردوس تخلیق کی بگھی کی لگامیں تھامے اسے نئے، انوکھے اور اچھوتے موضوعات کی منازل کی طرف بھگائے چلا جا رہا ہے۔ آج کا یہ کہانی کار اپنے ہنر کے ذریعے اپنی بات کہہ دینے پر تلا ہوا ہے۔ اسے نہ نتائج، تنقید یا تعریف کی پرواہ ہے نہ صلے کی تمنا۔ وہ روایت سے انحراف کر کے اپنے ذہن کی روشنی، قلم کی طاقت اور جرأت سے اپنے حصے کی شمع جلائے چلا جا رہا ہے۔ادب کی جمالیات کا خیال رکھتے ہوئے اس نے ہمیشہ معیار کو برقرار رکھا، اسی وجہ سے افسانہ نگار کے طور پر منیر احمد فردوس کو آسانی سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ISBN (Digital)
ISBN (Hard copy) 380145-789697-9
Total Pages 128
Language Urdu
Estimated Reading Time 2 hours 20 minutes
Genre Contemporary Fiction
Published By Daastan
Published On 14 Apr 2021
Munir Firdows

Munir Firdows

نوجوان شاعر و نثر نگار منیر احمد فردوس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں ملکی سطح پر نثری نظم گو شاعر، نثر نگار اور بطور افسانہ نگار پہچانے جاتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر افسانہ نگار ہیں اور سماج کی کڑوی سچائیوں کو رہنما جان کر افسانے گوندھتے ہیں۔ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ بعنوان "زندگی چہرہ مانگتی ہے" کے ساتھ ان کے افسانوی مجموعے 'سناٹوں کا شہر'، 'کینوس پر چھینٹے' اور 'یہ کہانیاں پڑھنا منع ہے' بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔

منیر احمد فردوس کے مزاحیہ مضامین، نظمیں اور افسانے آن لائن میگزین کے ساتھ ساتھ پاک و ہند کے معروف ادبی رسالوں میں چھپتے رہتے ہیں جن میں قابل ذکر ادبی جرائد سہ ماہی فنون، ماہنامہ سبق اردو (انڈیا)، سہہ ماہی ثالث (انڈیا)، سہہ ماہی راوی (انڈیا) ، سہہ ماہی زرنگار، ماہنامہ ماہِ نو، ماہنامہ کتاب، سہہ ماہی تسطیر، سہہ ماہی اجرا، سہہ ماہی نقاط، سہہ ماہی برگِ نو، سہہ ماہی لوح، ماہنامہ ادبِ لطیف اور ماہنامہ چاند کے علاوہ ماہنامہ سیارہ ڈائجسٹ، ماہنامہ دوشیزہ، ماہنامہ سچی کہانیاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان سے سکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے متعدد مزاحیہ خاکوں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی موضوعات پر چند ایک ڈرامے بھی تحریر کیے ہیں۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre