Hardcopy Price
Mohabbat Parast by Dr. Atteeq is a worth reading philosophical novel about love discussing the true essence of human emotions. This reflective journey takes readers beyond the surface of romance into the soul of a lover searching for life's purpose and spiritual growth.
In this novel about life, the character navigates the clash between worldly desires and inner purity. Through love and heartbreak, he questions the nature of attachment, devotion, and the purpose behind human creation. As he struggles between emotions and reality, he begins to understand that true love is not possession, it's transformation.
Mohabbat Parast is written as a unique novel about love that invites you to walk alongside a lover on a journey toward self-awareness and the discovery of life’s real beauty.
For anyone searching for a life-changing novel that examines the deeper layers of existence, this book offers a rare blend of romance, spirituality, and self analysis. It is also an ideal read for those who enjoy a philosophy of love book that challenges perspectives and awakens the heart.
| ISBN (Digital) | |
|---|---|
| ISBN (Hard copy) | 978-969-749-221-3 |
| Total Pages | 322 |
| Language | Urdu |
| Estimated Reading Time | 8 hours |
| Genre | Popular Fiction |
| Published By | Daastan |
| Published On | 06 Dec 2025 |
Rating:
Nov 25, 2023
ڈاکٹر عتیق پاکستانی نژاد آسٹریلین ناول نگار ہیں۔ "محبت پرست" ان کا پہلا ناول ہے جس میں ان کے وسیع مشاہدے، تجربے، تجزیئے اور مطالعے کی واضح طور پر جھلک دکھائی دیتی ہے۔
کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو جکڑ لیتی ہیں۔ ایسی دلچسپ کتابوں میں انسان کئی زندگیاں جیتا ہے۔ جیسے جیسے وہ کتاب اختتام کو پہنچتی ہے دل اداس ہو جاتا ہے۔ یہ کتاب بھی ایسی ہی ہے جو آپ کو بیک وقت رلائے گی بھی اور ہنسائے گی بھی۔ بہت عرصے کے بعد پاپولر فکشن کی کوئی کتاب پڑھی ہے اور اس کتاب نے بالکل بھی مایوس نہیں کیا۔
عشقِ مجازی پر مبنی یہ کہانی حرمین اور رباب کے گرد گھومتی ہے۔ حرمین ایک کامیاب انجنئیر ہے جو اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کرلیتا ہے مگر محبت کے آگے بے بس ہو جاتا ہے۔ اس کہانی کی سب سے بہترین بات مصنف کا دلچسپ انداز بیان ہے۔ ڈاکٹر عتیق اور ہاشم ندیم کے اندازِ بیاں میں مماثلت پائی جاتی ہے مگر مجھے یہ ناول ہاشم ندیم کے ناولوں سے بہتر لگا۔ (کم از کم اس میں ہیرو کو محبت نہ ملنے پر دربار میں نہیں بٹھایا گیا۔)
اس کتاب میں محبت کے موضوع سے ہٹ کر مصنف نے زندگی کے کچھ تلخ اور پچیدہ حقائق کو بھی بیان کیا ہے۔ مصنف کا زندگی کے متعلق مشاہدہ وسیع ہے۔ کہانی رواں ہے اور کئی بھی بوریت کا احساس نہیں ہوتا۔ کتاب میں موجود اشعار کہانی کا مزہ دوبالا کر دیتے ہیں۔
Rating:
Jul 01, 2023
"کئی محبتیں ایک طوفان کی صورت آتی ہیں اور ہر چیز کو تہس نہس کر کے گزر جاتی ہیں جبکہ کچھ محبتیں خوشحالی اور ہریالی لاتی ہیں
یہ انسان کا نصیب ہے کہ اسکے حصے میں کونسی محبت آتی ہے۔"????
"محبت پرست"
کہانی ہے محبت کی۔۔
اس محبت کو پا لینے کی جستجو کی۔۔
اور اس جستجو میں خود کی تلاش کا سفر طے کرنے کی۔۔
لیکن یہ روایتی'عشقِ حقیقی' والی کہانیوں سے بہت مختلف تھی۔۔
کہانی میں تسلسل اور روانی قابلِ تعریف ہے۔۔
اس کے دلچسپ انداز نے کہیں بھی بور نہیں ہونے دیا۔۔
پڑھنے کےدوران بہت سی نئی باتیں بھی معلوم ہوئیں۔
ناول کی شروعات میں مجھے لکھنے کا انداز ہاشم ندیم سے کافی مماثلت رکھتا محسوس ہوا۔۔ شاید ہم نے کسی کی تحریریں زیادہ پڑھی ہوں تو غیر محسوس انداز میں وہ ہماری تحریر میں بھی جھلکتا ہے۔۔۔(یہ بس میرا ذاتی اندازہ ہے اب یہ بات کتنی ٹھیک ہے یہ تو مصنف ہی بتا سکتے ہیں????)
اور یہ رائٹر کا پہلا ناول تھا تو ہاں۔۔پہلی کتاب اکثر کسی سے انسپائرڈ ہوتی ہے۔۔آگے چل کر وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا اپنا منفرد انداز ابھرتا ہے۔۔
خیر بہت کم لوگوں کی پہلی تحریر میں اتنی پختگی ہوتی ہے کہ پڑھتے ہوۓ وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہو۔۔۔اور میرے ساتھ یہی ہوا۔۔
وہ الگ بات ہے کہ پہلے سو صفحات ایک ہی نشست میں پڑھنے کے بعد میں نے باقی کتاب بہت تھوڑی ????تھوڑی کرکے پڑھی کہ کہیں جلدی ختم نہ ہوجاۓ
۔
کہانی کو بہت خوبصورتی سے لفظوں میں پرویا گیا ہے اور شروع سے آخر تک کہیں بھی بے جا طوالت سے کام نہیں لیا گیا۔۔۔
ایک اور بات جس نے مجھے متاثر کیا ہے وہ شاعری کا استعمال تھا جو بہت عمدہ انداز سے کیا گیا تھا????✨
بہتتتت عرصے بعد اگر کوئی نیا ناول مجھے واقعی پسند آیا ہے تو وہ یہ ہے۔۔????????????
اور آخر میں چند سطریں جو مجھے بے حد پسند آئی ہیں:
"زندگی ایک گہرا راز ہے اور ہمیشہ ایک راز ہی رہے گا۔جس کو انسان کبھی بھی پا نہیں سکے گا۔
جو سمجھ میں آگیا وہ راز کی کہاں رہا!۔۔ ہاں رازوں کو جان لینے کی ریاضت۔۔ "فلسفہ" ہے۔
اور اس فلسفے کو سمجھنے کی جُستجو۔۔
"زندگی"۔
@girl.withpaintbrush
Rating:
Jun 21, 2023
Rating:
Jun 20, 2023
محبت پرست ان کتابوں میں سے ایک ہے جس کو میں نے وقفے وقفے سے پڑھا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ پچھلے تین چار مہینوں سے میں اپنی نوکری میں اس قدر گم ہو گیا ہوں، کہ نہ پڑھنے کا وقت ملتا ہے نہ سوچنے کا۔
محبت پرست بہت الجھی ہوئی کہانی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ یہ کسی ایک جونرا کے اندر سمانے میں ناکام ہے۔ اوپر اوپر سے ہم دیکھیں تو یہ محبت کی رومانوی داستان کی طرح محسوس ہوتی ہے مگر ہمہ وقت یہ انسانی نفسیات کے تمام معیار و حدود توڑتا بھی نظر آتا ہے جس کیلئے مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لفظ استعمال کیا جائے؟
مابعدالطبعیاتی فکشن کی جھلک بھی اس ناول میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔
ناول کا مثبت پہلو اس کی زبان ہے، جو کافی میچور فیل ہوتی ہے۔ ناول کا پیس کمال ہے مگر سستی کا بھی شکار رہتا ہے۔ کہانی کہیں سنسنی خیز سے بھاگتی ہے تو کہیں بےجا طوالت کا شکار بھی نظر آتی ہے۔
کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو بھلے آپ کیلئے یادگار نہ ہوں، مگر ان کو پڑھ کر آپ مطمئن ہوتے ہیں کہ چلو جتنا وقت اس کو پڑھنے میں لگایا، وہ کسی اور میں لگاتا تو بھی ٹھیک تھا، مگر اس پہ وقت لگانے سے وقت کم از کم ضائع بھی نہ ہوا۔ میرے لئے محبت پرست یہی تھی۔
Rating:
Jun 15, 2023
Aslam o Alikum!
I was too excited to read this one as it contains philosophy, tragedy, drama, a love story, destiny and many more.
Reading this I realized, how sometimes we are too helpless and we couldn't able to do or to have what we actually want. It happens to us, it happens to almost everyone but the real thing is how we react to the situation and how we handle it.
The author has deeply evaluate each and everything. His choice of words were good too.
Rating:
May 01, 2023