E-book Price
کیا احمدی کبھی خود سے سوال کر پاتے ہیں کہ وہ احمدی کیوں ہیں؟ وہ بنیادی اسباب اور منطق کیا ہیں جن وجہ سے دُنیا بھر کے مسلمان احمدیت پر سوال اٹھاتے ہیں؟ کون سے واضح اور عام فہم اختلافات ہیں جو اِس گروہ کو سچے اسلام سے جدا کرتے ہیں؟ کیوں اِسے احمدیت کی بجائے "قادیانیت" اور "مرزائیت" کہنا زیادہ مناسب ہے؟ اور کیوں اِسے اسلام کا حصّہ سمجھنے کی بجائے ایک فتنہ اور آزمائش سمجھا جانا چاہیے؟
یہ کتاب قیاس آرایوں سے بر طرف ،اِن نازک سوالات کا ایمانداری ، جُرات اور وضاحت کے ساتھ براہِ راست سامنا کرتی ہے۔ اور مستند حوالوں کو پیش کرتے ہوئے اُن حساس موضوعات سے پردہ ہٹاتی ہے جن سے عام لوگ یا تو کبھی واقف نہ تھے یا اُنہوں نے سنجیدگی سے اِن پر غور نہیں کیا۔ نیز اِس مخصوص فرقے کے خلاف روايتیمنفی رویہ اختیار کيۓ بغیر مخلصانہ سوالات کے ذریعے مسائل کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
ذاتی مشاہدے، تجربے اور تحقیق کی بنیاد پر سعدیہ وسیم نہ صرف احمدیت کے کلیدی پہلوؤں پر بصیرت انگیز نکات پیش کرتی ہيں بلکہ اِن کے پُرخلوص اور صاف گو انداز تحریر کا مقصد خاص طور پر نوجوان قارئین کو یہ فہم اور شعور دینا ہے کہ وہ احمدی مبلغین کا سامنا کر پائیں اور احمدیت سے متاثر افراد کی مدد بھی کر پائیں۔
اپنے موقف کی تائید میں وہ 1974 ء کی پاکستان قومی اسمبلی کی کارروائیوں سے بعض اہم دلائل کی جھلک بھی پیش کرتی ہیں جو اِس عقیدے کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو جواز فراہم کرتے ہیں۔
یہ کتاب مذہبی انتشار کے اِس دور میں ایک جُرات مندانہ آواز ہے ، جس کا مقصد حق کی متلاشی لوگوں کے ایمان ,کی حفاظت کرنا اور سچائی کو واضح کرنا ہے۔
یہ کتاب نہایت عاجزانہ طور پر ُشکوک کو دور کرنے اور اسلام کے سادہ، غیر فرقہ وارانہ اور حقیقی تعلیمات کی بہتر تفہیم میں معاون ثابت ہوگی، انشاء اللہ۔
حق باطل سے جُدا ہو چکا ہے۔ (قرآان2:256)
| ISBN (Digital) | 978-627-526-028-8 |
|---|---|
| Total Pages | 101 |
| Language | Urdu |
| Estimated Reading Time | 3 hours |
| Genre | Religious |
| Published By | Daastan |
| Published On | 09 Oct 2025 |