قیمت : 600 روپے بمع ڈاک
اس کہانی کو لکھتے ہوۓ میرے ذہن میں ہمارے معاشرے کے دو اہم مسائل تھے۔ ایک غربت اور دوم ہماری بھولی ہوئی قدریں۔ ہماری دین سے دوری کے بائث جنم لینے والی برائیاں۔ یہ کہانی ان تمام بچوں کے نام ہے، جن کے خواب غربت کی بھینٹ چڑھتے ہیں، جو تعلیم جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔ یہ کہانی ان اُمرا کے نام ہے جن کی بے پناہ دولت بھی ان کے دلوں کے خالی پن کو دور نہیں کر سکتی، جب تک وہ اللہ کی ذات اور اس کے فیصلوں پر کامل ایمان نہیں لے آتے۔ آپ اس کہانی میں ان سب کڑیوں کو جڑتا دیکھیں گے۔ امید ہے کہ قارئین میری اس پہلی کاوش کو سراہیں گے۔