Check out our most recent publications

زِندگی شرط ہے

Zindagi Shart Hai

by Sehrish Mustafa

★★★★★ (1 review) Add yours
Contemporary Fiction

About زِندگی شرط ہے

 

قیمت : 600 روپے بمع ڈاک

 

زندگی شرط ہے  ایک کہانی نہیں ہے، یہ زندگی ہے ۔ ہم سب کو زندگی میں ہر لمحہ کسی نہ کسی  چیلنج کا سامنا رہتا ہے کچھ لوگ ان چیلنجز سے اپنے بل بوتے پر مقابلہ کرتے ہیں جبکہ کچھ انسان تھک جاتے ہیں، اور گھٹنوں کے بل گر جاتے ہیں اور پھر اس لمحے میں انھیں ایک ہاتھ کے سہارے  کی ضرورت پڑتی ہے جو انہیں زندگی کی ریس میں واپس لانے کا سبب بنتا ہے۔ وہ ہاتھ کسی کا بھی ہوسکتا ہے۔  اس کہانی کے  دو مرکزی کردار  فراز حسان اور نساء بھی ایسے ہی ایک تعلق میں بندھے ہوۓ ہیں ۔ ہمدردی ، انسانیت کے مضبوط اور مربوط تعلق میں ۔ یہ کہانی ہمیں یہ بات بھی باور کراۓ  گی کہ غم ،خوشی، کامیابی ، ناکامی ، مایوسی ، خواب، خواہش  اور  انسانیت سب زندگی کی علامت ہیں ۔  بھوک ،خواب اور کامیابی کے درمیان سفر کرتا فراز حسان کا کردار خاص طور پر ان لوگوں کے لئیے ایک مثال ہے جو کسی آزمائش اور مشکل وقت کو دائمی سمجھ کر زندگی سے بھروسہ کھو دیتے ہیں۔ اس کہانی کا ایک کردار نساء بھی ہے ہمدردی ، یقین اور صبر کے جگنو تھامے ہوۓ ۔ 

   اس کہانی میں عرفان جیسا بے حس انسان بھی نظر آۓ گا ، نساء کا شوہر عرفان ایک بے حسی اور اور سطحی انسان   ایک ایسا انسان جس کے دل پر مہر لگی ہوئی ہو۔

 

زندگی شرط ہے کے یہ تینوں مرکزی  کردار ایک دوسرے سے کس طرح کنیکٹ ہوتے ہیں  اور کیا اہمیت رکھتے ہیں اس کا اندازہ تو یہ کہانی پڑھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

Quotes from زِندگی شرط ہے

“''لو بھئی اپنی اماں بھی خوب ہے دیکھو ذرا روز تمہٖیں دیکھتی ہے پھر بھی اسے خوابوں میں آنے والے جن بھوتوں سے ڈر لگتا ہے۔”
“اوہ تو اس دنیا میں اتنی آسانی بھی مہیا ہوسکتی ہے کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہر کام اپنی مرضی سے کرتے ہیں دوسرے انسانوں کی بے عزتی بھی۔”
“اسے اطمینان ہوا کہ اس کے اقدام سے اس بے چاری عورت کی زندگی بھی سنور جائے گی وہ اپنے دل کی آواز کو دبانے کے بجائے اس کے مطابق زندگی گزارے گی۔”
Browse all quotes

Reviews (1)

Rate this book Tap a star — no account needed to start
★★★★★ By Fatima Nasir 25 August, 2018

kafi arsy baad kuch acha parhany ko mila. Well written book. I appreciate the writer. And the line which touched my heart was "dunya ko apni nazar se dekho, apne ap ko dunya ki nazar se na dekho". It was amazing.