13% of the book — free to read

کامیابی کا سفر
از قلم
نایاب خالد
____

داستان پبلشرز
کاپی رائٹ©۲۰۲۰ء داستان
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔
اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامين اور تبصروں میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔
اشاعت اوّل: ۲۰۲۰ء
ISBN Digital : 978-969-696-433-9
ISBN Print : 978-969-696-432-2
مطبع: پکسلز پرنٹنگ
ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان
٭
مدیران
نرمین سرھیو
فریال زہرا
__
سرورق کے جملہ حقوق انعم امیرکے نام محفوظ ہیں
____
انتساب
مرحوم دادا جان ’منور حسین‘کے نام جنہیں خطاطی میں کمال حاصل تھا!
میرا سفر
زندگی ایک مسلسل جدو جہد کا نام ہے، پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے کے بعد کب میری دلچسپی لکھنے کی طرف ہوئی مجھے معلوم نہیں، بس ایک خواہش ہے کچھ اچھا کرنے کی۔۔۔ جب میں نے لکھنا شروع کیا تو بہت سے لوگوں نے پسند کیامیری شاعری کو، میرے کالمز کو اور پھر مجھے اور پھر میں نے اور لکھنے کی کوشش کی۔ میرا یہ ماننا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی ہنر رکھاہے بس انسان کو اس ہنر کو تلاش کرکے کچھ الگ اور کچھ اچھا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اسے یاد رکھ سکے اور کچھ سیکھ سکے۔ میری بھی بس ایک چھوٹی سی خواہش ہے "اپنی لکھی ہوئی کتاب لوگوں کے کتب کی کلیکشن میں دیکھ سکوں!" اور لوگ اس سے کچھ سیکھ سکیں اور میری طرح اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھ سکیں۔ بہت سی امید اور ناامیدی کے ساتھ میں نے بھی اپنا سفر شروع کیا،کچھ نامکمل خوابوں اور بے شمار خواہشوں کے ساتھ میں نے اپنے قلم کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے شاعری کاآغاز کیا اور کچھ اخبارات میں کالم نگاری شروع کی لیکن اس سب سے کچھ بڑا کرنے کی ہمیشہ خواہش رہی کچھ ایسا جس سے لوگ کچھ سیکھیں اور یاد رکھیں۔ یہی سوچ کر میں نے ناول لکھنے کا فیصلہ کیا جسے شائع کروانے میں داستان جیسے پلیٹ فارم نے میری مدد کی۔ اس سے پہلے مجھے یہ سب ناممکن لگتا تھا لیکن ان کی ٹیم کی مدد سے میں نے اس ناممکن کو ممکن بنایا اور گھر بیٹھے اپنا ناول شائع کیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی مقصد کو پورا کرنے کے لیے مسلسل جدو جہد اور جنون کی ضرورت ہوتی ہے تب ہی انسان پنے مقصد اور منزل کو حاصل کرسکتا ہے۔
نایاب خالد
writingsrare@gmail.com
مقصد
اس کہانی کو لکھنے کا مقصد معاشرے میں ان اہم عوامل پر روشنی ڈالنا ہے جو کسی بھی انسان کی ذہنی نشوونما کو روکتا ہے اور تکلیف دیتا ہے جیسے حسد، بے اعتباری، شک اور بعض ان تمام برائیوں کے ساتھ ساتھ مثبت پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کیسے انسان اپنی محنت، لگن، اللّٰہ کے ساتھ مضبوط تعلق اور شوق سے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
یہ آٹھویں کلاس کا معمول کا ایک دن تھا۔
’’انمول ! کھڑی ہوکر اس صفحے کو پڑھو اور آسان الفاظ میں اس کی وضاحت کرو۔‘‘ مس شائستہ اردو کی کلاس میں انمول کو مخاطب کر کے کہنے لگیں۔
’’مس تو بس اسی سے پڑھواتی ہیں، ان کی لاڈلی جو ہوئی۔‘‘ کلاس کی کچھ طالبات نے حاسدانہ لہجہ میں سرگوشی کی۔
’’مس مجھے یہ سبق سمجھ نہیں آیا۔‘‘ انمول نے طلبہ میں ہوتی ہوئی سرگوشی سن کر کہا۔
’’پتا نہیں کیا ہے اس میں، سب ٹیچرز اسی کو کام کہتی رہتی ہیں پوزیشن ہولڈر ہے نا، بس اس لیے۔‘‘ ایک لڑکی نے غصے اور حسد سے بھرپور لہجے میں کہا۔
انمول نے پورا دن اسی افسردگی کے عالم میں گزارا اور پھر چھٹی ہوگئی۔
’’السلام علیکم! امی میں آگئی۔‘‘ انمول تھکن اور افسردگی کے عالم میں گھر پہنچی۔
’’میری بیٹی! منہ ہاتھ دھولو اور پھر آکر کھانا کھالو۔‘‘ انمول کی والدہ نے کہا۔
’’خوب محنت کرنی ہے تمھیں، تمھارے بابا چاہتے ہیں کہ تمھاری پہلی پوزیشن آئے۔‘‘ وہ کھانا کھانےکے دوران انمول سے مخاطب تھیں۔
’’پڑھائی بہت مشکل ہے، دوسری پوزیشن بھی آسکتی ہے۔‘‘ اس نے نوالہ چباتے ہوئے جواب دیا۔
’’تمھیں پتا ہے نا تمھارے بابا دوسری پوزیشن کو نہیں مانتے۔‘‘ امی نے قدرے غصے سے کہا۔
’’میں پوری کوشش کروں گی۔‘‘ اس نے افسردگی کے عالم میں جواب دیا پھر کچھ جھنجھلا کر کہنے لگی، ’’روز یہی باتیں کرتی ہیں آپ، کبھی یہ نہیں پوچھا کہ دن کیسا گزرااور جو لڑکیاں مجھے تنگ کرتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ بس روز ایک ہی بات کرتی رہتی ہیں آپ۔‘‘ وہ روز روز ایک ہی بات سن کر تھک چکی تھی۔
’’تو میں نے کتنی بار کہا ہے کہ ان کی شکایت مس کو لگایا کرو۔‘‘ والدہ غصے سے کہنے لگیں۔
’’آپ کو پتا ہے میں کسی کی شکایت نہیں لگاتی، وہ لڑکیاں میرے بارے میں کیا سوچیں گی۔‘‘ اس کے لہجے میں پریشانی تھی۔
’’انمول تم اپنی ان عادتوں کی وجہ سے بہت پیچھے رہ جاؤگی۔‘‘ انھوں نے اسے سمجھانا چاہا۔
’’پتا نہیں آپ کیا کہتی ہیں امی۔‘‘ اس نے غصے سے کہا۔
’’السلام علیکم! کیسی ہے میری بیٹی؟ کھاناکھایا۔‘‘ انمول کے والد دکان سے آئے تھے اور آتے ہی اس کا حال پوچھا تھا۔
’’ٹھیک ہوں بابا۔‘‘ اس نے پریشانی سے جواب دیا۔
You have read 13% of کامیابی کا سفر / Kamyabi Ka Safar - Story Book About Passion and Dreams. The full e-book picks up right where this stopped.