12% of the book — free to read

کامیابی کے جدید اصول
مدثر مجید

داستان پبلشرز
کاپی رائٹ ۲۰۲۰ ء داستان
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔
اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر
چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامین اور تبصروں
میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔
اشاعت اوّل ۲۰۲۰ ء

مطبع: پکسلز پرنٹنگ
ناشر: داستان پبلشرز, پاکستان
٭
مدیرہ
قدسیہ حذیفہ جمالی
نظرِ ثانی
نرمین سرھیو
مرتّب کنندہ
قدسیہ حذیفہ جمالی
__
سرورق کے جملہ حقوق انعم امیر کے نام محفوظ ہیں۔
میری کتاب ان انسانوں کے نام ہے جو زندگی کو حقیقت کی بناء پر سمجھ کر جینا چاہتے ہیں اور اپنا مقام عملی بنیادوں پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔
میں اپنی یہ کتاب اپنے والدین، بہن بھائی اور بیوی کے نام کرتا ہوں جو زندگی کے ہر سفر میں مجھے ہمت اور طاقت دیتے ہیں۔
٭٭٭
فہرست
پرورش.................................................... 7
شخصیت کی تکمیل......................................... 9
زندگی کا مقصد........................................... 19
نوکری................................................... 27
معاشی استحکام........................................... 30
خوشگوار ازدواجی زندگی................................. 37
سربراہی................................................. 40
ذاتی کاروبار............................................. 44
خوابوں کی تکمیل........................................ 56
مصنف کا تعارف........................................ 61
میرا نام انسان ہے، میں اس دنیا میں آزاد انسان پیدا ہوا ہوں۔ جب میں پیدا ہوا تو میرے ماں باپ نے جس انداز سے میری پرورش کی وہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔
بچپن سے میرے والدین نے میرے احساسات کو کبھی نہیں دبایا بلکہ مجھے سُنا اور آزاد انسان ہونے کا احساس دیا۔ مجھے اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کا موقع دیا۔
میں بھی پھر بچہ تھا۔۔۔ خوب کھیلتا تھا،اپنی مرضی سے کھیلتا تھا،مرضی سے سوتا تھا اورمرضی سے اپنے والدین کو پکارتا تھا۔ میرے والدین ہر لمحے میری پکار کا جواب دیتے، مجھے پیار کرتے اورنئی چیزوں سے متعارف کرواتے رہتے۔میں خود میں ایک مکمل آزاد دنیا کو محسوس کرتا اور اپنی مرضی سے نئی چیزیں سیکھنا شروع کر دیتا۔میرے والدین خوش تھے کیونکہ میں ان کی توقعات سے زیادہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتا جا رہا تھا جو ان کی خوشی کا باعث بن رہا تھا۔
میرے والدین ایک دوسرے سے پیار کرنے والے تھے۔ ایک دوسرے کو سمجھتے،بے انتہا عزت دیتے اور ایک دوسرے کی رائے کو اہمیت دیتے۔ان سب چیزوں کا اثر بھی میرے دماغ میں سافٹ وئیر کی طرح اِنسٹال ہوتا جا رہا تھا۔
میں بھی دوسرے بچوں کی طرح شرارتی تھا۔ تنگ کرتا تھا، روتا تھا لیکن میرے والدین نے مجھے کبھی نہیں مارا۔ مجھے ضدّی نہیں بننے دیا۔اس سے میرے اندر کبھی احساسِ محرومی نہیں پیدا ہوئی بلکہ میں مضبوط ہوا،آزاد انسان کی طرح بڑھتا رہا اور سمجھ کو حیران کن طور پر مضبوط سے مضبوط بناتا گیا۔
میرے والدین نے مجھےایک کامیاب انسان بنانے کے لیے میری جسمانی صحت اور دماغ کی مضبوطی پر دھیان دیا۔میری خوراک پر خوب نظر رکھی اورہر قدرتی کھانے والی چیزوں کا عادی بنایا۔میری ذہنی صحت کا خیال رکھا۔
میرے والدین نے مجھے شروع ہی سے ایسے ماحول سے دور رکھا یا اس کے بارے میں پیار سے سمجھایا جس سے مجھے نقصان ہو سکتا تھا۔ان کے بیان کرنے کا انداز ایسا ہوتا جیسے کوئی میرے دماغ میں ڈیٹا سٹور کررہا ہو۔آج بھی وہ باتیں میرے ذہن میں عظیم رہنما اصولوں کی صورت نقش ہیں۔
جیسے جیسے میں عمر میں بڑھتا گیا میرے والدین میرے دماغ کی پرورش پر دھیان دیتے رہے۔ میں اسکول جانے لگا،میری تعلیم میں وہ میری گفتگو کو سن رہے تھے۔ وہ اپنے پیار کی گفتگو میرے اندر سمو رہے تھے۔وہ مجھے اچھی گفتگو پر تحائف دیتے میری حوصلہ افزائی کرتے۔ وہ میرے اسکول کا ہر مہینے دورہ کرتےاور میرے اساتذہ کو اپنی باتوں سے باور کرواتے کہ وہ اپنے بچے کو ایک محبت والے ماحول میں پروان چڑھانا چاہتے ہیں، اُن کے نزدیک امتحان میں نمبروں سے زیادہ اپنےبچے کی دماغی اور جسمانی صحت میں ترقی اور مضبوطی اہم ہے۔ وہ مجھے آزاد انسان کی طرح پروان چڑھانا چاہتے ہیں تاکہ زندگی کے کسی موڑ پر اگر وہ مجھے چھوڑ جائیں تو اُن کی تربیت اورمیری دماغی صحت مجھےاپنا راستہ دکھانے میں مدد گار رہے۔
٭٭٭
اسکول میں اُستاد میرے والدین کی پرورش سے بہت متاثر ہوئےاور مجھے اپنے سائے میں پروان چڑھانے لگے۔ وہ مجھ سے محبت سے پیش آتے،پڑھائی اور میرے طور طریقوں پر گہری نظر رکھنےلگے۔ جب میں آٹھ سال کی عمر کو پہنچا تواپنے اُستاد کو والد کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا اور انھیں بھی مجھ سے بہت گہرا لگاؤ ہو گیا تھا۔
وہ مجھے پڑھائی کے ساتھ ساتھ زندگی میں کامیاب ہونے کے اصول سکھانے لگے۔وہ اکثر میرے سامنے ایک بات کو دُہراتے رہتے تھے کہ بیٹا زندگی کے ان اصولوں کو کبھی بھی اپنی زندگی میں نہ بھولنا:
You have read 12% of کامیابی کے جدید اصول / Kamyabi k Jadeed Usool- Book for Successful Life. The full e-book picks up right where this stopped.