12% of the book — free to read

القرآن الممدوح ؛ لغت
(عربی سے اردو)
ڈاکٹر خولہ عاطف خان

داستان پبلشرز
نوٹ: اس کتاب کے مندرجات مؤلفہ کے ذاتی خیالات ہیں اور انھیں سرکاری رائے یا پالیسی کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔
کاپی رائٹ ۲۰۲١ء داستان
جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں
اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر
چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامین اور تبصروں
میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔
اشاعت اوّل ٢٠٢١ء

مطبع: پکسلز پرنٹنگ
ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان
فَاِذا قَرَأتَ القُراٰن فَاستَعِذ بِاللہ مِنَ الشَّیطٰنِ الَّرجِیمِ
پھر جب تم قرآن پڑھو تو پناہ مانگ لو اللہ کی شیطان مردود سے
(سورۃ النحل : 98)
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ
نام سے اللہ کے جو نہایت مہربان، خوب رحم فرمانے والا ہے
(سورۃ النمل : 30)
وَمَا تَوفِيِقي الّٰا باللّٰہ
”اور نہیں ميری توفيق سوائے الله کی طرف سے“
قرآن پاک نبی اکرم آقا ئے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکا نا ياب اور عظيم الشان معجزه ہے۔گو سر زمينِ عرب کے باشندوں کی تبليغ، تعليم اور تربيت کے لیے قرآنی آيات کانزول عربی زبان ميں کيا گيا ليکن يہ صحيفہ اقدس کُل عالم تک تمام کائنا ت کے لیے رب العلیٰ تک بلاواسطہ رسائی کا منفرد وسيلہ ہے۔فہم القرآن ہر عاقل مؤمن کا اولين فريضہ اور واجب الادا قرض ہے۔عربی زبان کی بنيادی سمجھ قرآن مجيد کی فراست کے حصول کے لیے پہلا درجہ ہے۔ ”الکتاب“ کو لفظ بہ لفظ سمجھ کر ہی کوئی انسان رب ِکريم کے پيغام کو من و عن سےسمجھ سکتا ہے۔ پھر تفسير و تشريح کےمراحل تک پہنچنےکے مشہوور و معروف علماء کرام کی مستند تصانیف کا سہارا ليا جانا چاہیے۔
مؤلفہ نےالله رب العزت کے فضل و کرم سے ابتدائی تعليم سعودی عرب میں حاصل کی، جس کا ثمرہ کم عمری میں عربی زبان کےمعقول ادراک کی صورت میں ہوا۔پھر قرآن کریم کےفاضِل علماء کرام کے صحفِ اقدس کے مطالعے سے لسان القرآن کی لا علمی کا خوف بتدریج کم ہوتا گیا (الحمد للہ)۔اگر چہ القرآن الممدوح کی کتابت مؤلفہ نے محض اپنے بچوں کو قرآن پاک آسان انداز ميں پڑها نے کے لیے شروع کی تهی، مگر پهر يہ بِاذن الله ايک باقا عده منصوبے کا روپ دهار گيا۔ اس مبارک منصوبے کےمندرجہ ذیل سلسلے زیرِ ترتیب ہیں۔ جو بشرطِ زندگی اور قسمت مکمل کرنا مؤلفہ کا ديرينہ خواب ہے۔
|
1. القرآن الممدوح (لغت): |
قرآ ن کريم کے بنيادی (ماده/مصدر)الفاظ کی لغت مع مآخذ اور حوالہ سورت وآيت مبارکہ۔ (حروف تہجی کی ترتيب کے مطابق) |
اردو، انگریزی اور اردو/ انگریزی زبان میں |
|
2. القرآن الممدوح (دائرة المعارف/ اينسا ئیکلو پيڈيا): |
قرآن کریم میں درج دلچسپ معلومات کی فہرست مع حوالہ آیت مبارکہ |
اردو اور انگریزی زبان میں |
|
3. القرآن الممدوح (لفظ بہ لفظ ترجمہ مع ماده اصلیہ): |
قرآن کریم کے الفاظ کے مادہ/ مصدر کی فہم کے ساتھ ترجمہ |
اردو اور انگریزی زبان میں |
الله تعالیٰ کے کرم سے پہلا حصہ یعنیالقرآن الممدوح (لغت) پیش خدمت ہے۔ مؤلفہ کا علم نہایت محدود ہے لیکن کاتبہ کا قوی گمان ہے کہ یہاپنی طرزکی پہلی قاموس ہے ۔ جس میں قرآنی الفاظ کے بنیادی لفظ کی فہم ، ان کے معانی اور ہر مصدر/ مادہ سے ماخوذ قرآنی لفظوں کا بیان کافی سادہ انداز میں قلم بند کیا گیا ہے ۔واللہ اعلم۔
قرآن پاک کا علم لاتعداد سمندروں سے بھی وسیع ہے۔ مؤلفہ کی ادنیٰ جستجو غلطی اور کمی بیشی سے مبرا ہونا بشری فطرت کے موافق نہیں ۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کتاب کو قبولیت کا شرف عطا فرمائے، اور خطاوں کی معافی مرحمت فرما ئے۔
اردو متفرق زبان کا ايک بے مثل مرکب ہےجس ميں عربی کے خاطر خواه الفاظ شامل ہیں۔ اردو بولنے اور پڑهنے والوں کے لیے عربی ايک سہل زبان ہےاور قرآن پاک کی لفظ بہ لفظ سمجھ چندا ں گراں نہیں۔ اس لغت کو پڑھتے ہوئےازراہِ کرم ان نکات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
|
عربی الفاظ عموماً تين يا چار حروف سے اخذ کیے جاتےہیں۔ جن کو لفظوں کی بنياد، ماده یا مصدر کہتےہیں۔ماده اور مآخذ کا تعلق بہت سہل ہے مثلاً: |
||
|
"امن" بمعانی امن ،سلامتی اور ايمان : مآخذ : يُؤمِنُون= وه جو ايمان لاتےہیں اٰمَنَّا= ايمان لائے ہم اِیمَانِھِم = ان کاایمان مُؤمِن= ايمان والا |
"عبد" بمعانی بنده: مآخذ : نَعبُد = ہم بندگی(عبادت )کرتےہیں اَعبُدُوا= عبادت کروسب عِبَادِه = اس کے بندے عِبَادَتِہ= اس کی عبادت |
"لقی" بمعانی سامنا کرنا، سا منےڈالنا،پالينا: مآخذ : لَقُوا= ملتے ہيں سب فَتَلَقّٰی= پهر پا ليں پس مُلٰقُوا= ملاقا ت کرنے والے ہیں اَلقِ = سامنےڈال دو |
|
اسی طرح چند حروف کے انفرادی معانی ہوتے ہيں۔اور يہ حروف کسی لفظ سے متصل ہو کر مع اپنے معا نی کےہوتےہيں۔ مثلاً: |
||
|
"أ" بمعانی کيا: مآخذ : أنُؤمِن = کيا ہم ايمان لائيں أَتَامَرُون= کيا تم امر(حکم ) ديتےہو ألَم = کيانہیں أَفَلَا= کیا پھر نہیں |
"ب" بمعانی سے ،پر ، کا ، کہ ، بوجہ،ساتھ: مآخذ : بِسمِ اللّٰه= نام سے الله کے بِاللہ =اللہ پر بِا لاٰخِرَةِ= آخرت پر /آخرت کا بِصَبر=صبر سے |
"ف" بمعانی پهر ،پس يا تو: مآخذ : فَزَادَهُم = پهر زياده کر ديا ان کو فَاَخرِج= پس وه خارج ہو گيا (نکل گيا) فَاتُوا = پس دیے جائيں گے فَسَبِّح= پس تسبیح کرو |
لغت ميں موجود کالموں کی تفصيل ذيل ميں ہے:
پہلا کالم : نمبر شمار، تاکہ حوالہ اخذ کرنا سہل رہے۔
دوسرا کالم :بنيادی لفظ/حروف (ماده/مصدر)۔ حروف کو ملا کرلفظ کے طور پر لکها گيا ہےتا کہ قارئين تو اتر سے پڑھ سکيں۔ چند اہم اسم معرفہ (انبياء عليهم السلام کے اسماء گرامیوغيره)بهی اس کا لم میں لکھے گئے ہیں۔
تیسرا کالم: بنيادی الفاظ /حروف کےمعانی۔ (خاص کر وه قرآن کريم مين درج معنی)۔ بنيادسے اخذ سورتوں کے نام بهی اس کالم میں درج ہیں۔
چوتھا کالم:بنيادی الفاظ سے اخذ قرآن پاک ميں موجود چند مآخذ کا بیان درج ہے۔
پانچواں کالم: بنيادی لفظ کا پہلا مآخذ جو قرآن پاک ميں آياہے، اس کی سورت نمبراور آيت نمبر کا حوالہ ديا گیا ہے۔(آيت نمبر : سورة نمبر) مثلاً:
|
(1:0)=سورۃ الفاتحہ آیت نمبر صفر (﷽) |
(2:23)=سورۃ البقرۃ آیت نمبر23 |
(113:5) =سورۃ الفلق آیت نمبر5 |
تمام مآخذ اور حوالہ جات آیات انگنت ہونے کے باعث کتابت کو بہت بڑھا دیتے، لہذہ محدود حوالوں پر اکتفاء کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ مآخذ اور حوالہ آیات مادہ/ مصدر اور مآخذ کا باہمی ربط سمجھنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے (ان شاء اللہ العزیز)
مؤلفہ نے اس قاموس کی کتابت میں ان اہم کتب سےرہنمائی لی۔ اللہ عزّوجل ان اساتذہِ کرام کو دنیا اور آخرت کے خیر سے سرفراز فرمائے۔ اٰمین ثم اٰمین!
|
تفسیرابنِ کثیر |
مترجم خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی |
|
القرآن الحکیم |
حضرت مولانا اشرف تھانوی (ترجمہ و تفسیر اختصار شدہ بیان القرآن) |
|
تفہیمُ القرآن |
حضرت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی |
|
قرآنِ حکیم |
حضرت سید شبیر احمد |
|
اسلام 360(ایپ) |
مولانا محمد جونا گڑھی |
|
مصباح القرآن |
مولانا عبد الرحمان طاہر |
یہ کتاب میرے جڑواں بھائی منصور الحق خان کے نام۔۔۔۔!
|
جناب انصار الحق خان مرحوم بيگم زاہده انصار |
میرے والدین جنہوں نے بچپن سے مجھ میں عربی زبان کی فہم اور قرآن پاک کوسمجھنے کے شوق / جستجو کو اجاگر کیا۔ |
|
محمد عاطف مشتاق |
میرے شوہر ۔ جن کی سرپرستی کے بغیر یہ کاوش نا ممکن تھی ۔ |
|
محمد موسیٰ چودهری مدحہ عاطف محمد مہد چودهری |
میرے بچے۔ جنہوں نے کتابت شروع کرنے کی امنگ میرے دل میں جگائی ، اس کی تکمیل تک میرا ساتھ دیا اور بدستور حوصلہ افزائی کی ۔ |
|
سيد رضا بادشاه سرفراز مسیح عدنان خان |
جنہوں نے اس لغت کی کمپوٹر میں تمام تر کتابت کر کے اس کار خیر میں اہم ترین حصہ لیا۔ |
|
سيد ظرافت حسين شاه محمد حسين نذير الله |
جنہوں نے نہایت گہرائی اور باریکی سے اس کتاب کا مطالعہ کرکے کتابت کی پیشہ ورانہ اور ماہرانہ اصلاح فرمائی ۔ |
|
الشیخ نور الامین شاہ سلیمانی المدنی |
جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر اس قاموس کی اصلاح فرمائی۔ |
|
نرمین سرھیو (مدیرۂ اعلیٰ،داستان) انعم امیر (گرافک ڈیزائنر، داستان) سید عمر امیر (چیف ایگزیکٹو داستان پبلشرز، واہ کینٹ) |
جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت میں حصہ لے کر اس کی لوگوں تک رسائی کو ممکن بنایا۔ |
مؤلفہ : ڈاکٹر خولہ عاطف خان:
ایم بی بی ایس، ایم سی پی ایس (فیملی میڈیسن)، ڈپلوما اِن پبلک ہیلتھ، ڈپلوما اِ ن میڈیکل ایڈمنسٹریشن۔
قارئين اور ناظرين سے گزارش ہے کہ را ئےيا اصلاح کے لیے مؤلفہ سے درج ذيل ای ميل(email)پر رابطہ کریں:
منجانب الشیخ ابوحنیفۂ نور الامین شاہ سلیمانی المدنی

|
آیت:سورۃ |
مآخذ |
معنی |
مادہ/ مصدر |
نمبر |
ا |
||||
|
1 |
أ |
کیا |
اَنُؤمِنُ۔ اَتَأمَرُون |
2:13 |
|
2 |
ابّ |
چارہ۔ گھاس جو کٹنے/ جانوروں کےچرنے کے لیے تیار ہو |
اَبّاً |
80:31 |
|
3 |
ابد |
ابد۔غیر معین اور غیر محدود زمانہ /مدت۔مسلسل مدت۔ ہمیشہ ۔کبھی بھی |
اَبَدَا |
2:95 |
|
4 |
ابراھیم |
پیغمبرؑ کا اسم مبارک۔(سورۃ ابرھیم) |
اِبرٰھٖم۔ اِبرٰھیم |
2:124 |
|
5 |
ابق |
بھاگ جانا۔بھاگنا |
اَبَقَ |
37:140 |
|
6 |
ابل |
اونٹ۔ (ابیل= اونٹ کا گلہ)۔ (ابابیل = پرندےجو اونٹوںکی ٹکڑیوں کی طرح قطار درقطار آئیں۔ جو ق در جوق پرندے) |
اَلاِبل۔ اَبَابیل |
6:144 |
|
7 |
ابن |
ابن۔ بیٹا ۔ بنی۔ بنیاد۔ تعمیر کرنا |
اَبنَائکُم۔ اِبن سَبیل |
2:49 |
|
8 |
ابو |
ابو۔باپ۔اصل۔بنیاد |
اَبآئِک ۔اَبآءِنا۔ لِابَوِیہ۔ ابوٰہ ۔ لِاَبیہ۔ ابی |
2:133 |
|
9 |
ابو لھب |
سیدنا محمدؐ کاکافر چچا |
اَبی لَھَب |
111:1 |
|
10 |
ابٰی |
سختی سے انکار کرنا۔منع کرنا۔انکار کرنا |
ابٰی۔ یاب۔ تابٰی۔ فاٰبین |
2:34 |
|
11 |
اتی |
سہولت سے آنا۔دینا۔لے آنا |
فَاتُوا۔ یَاتینَک۔ نَات |
2:23 |
|
12 |
اثّ |
وافرہونا۔ زیادہ ہونا۔ گنجان/کثر ت والا ہونا |
اَثَاثا |
16:80 |
|
13 |
اثر |
اثر ہونا۔متا ثر ہونا۔تا ثیر لینا۔ ترجیح دینا |
اٰثَارِھُم۔ اٰثَرَک۔ نُّوثِرَکَ ۔ اَثَرِی۔ اثَارا۔ یُؤثِرُون |
5:46 |
|
14 |
اثل |
جھاؤ کا درخت۔مضبوط جڑ والا درخت ۔قوی درخت |
اَثل |
34:16 |
|
15 |
اثم |
گناہ کرنا۔ثواب روکنے والا عمل ۔پیچھے رکھنے والا۔ نافرما نی کرنا |
بِالِاثم۔ اِثم۔ اَثِیمَا۔ اٰثما |
2:85 |
|
16 |
اجّ |
سخت کھاری /گرم ہونا |
اُجَاج۔ اُجَاجا |
25:53 |
|
17 |
اجر |
ا جردینا۔جزاءِعمل دینا۔بدلہ دینا – (اجرت) |
اَجرُھُم۔ اَجرُہ۔ اُجُورَھُم |
2:62 |
|
18 |
اجل |
ا جل۔مقررہ وقت۔مؤجل۔ متعین وقت |
اَجَلَھُنَّ۔ اَجَلَہ۔ مُّؤجَّلا |
2:231 |
|
19 |
احد |
احد۔ایک کاہندسہ(1) ۔واحد۔ یکتا۔ مفرد |
اَحَدُھُم۔ اَحَد |
2:96 |
|
20 |
احمد |
سیدنا محمد ؐ کا اسم مبارک۔جس کی تعر یف بار بار کی جائے |
احمد |
61:6 |
|
21 |
اخ/ اخو |
بھائی ۔(اخت =بہن)۔ ( اخوت=بھائی چارہ) |
اَخِیہ۔ فَاِخوَانُکُم۔ اُختین |
2:178 |
|
22 |
اخذ |
ا خذ کرنا۔لینا۔پکڑنا۔حاصل کر لینا ۔ جمع کر لینا۔مواخذہ کرنا۔پکڑلینا |
یُوخَذُ۔ اتَّخَذتُم۔ اَخَذنا۔ خُذ |
2:48 |
|
23 |
اخر |
آخر ہونا۔پیچھے ہونا ۔ پیچھےآنے والا ۔ دوسرا۔ ( اول کی ضد۔ واحدکے مقابلےمیں استعمال ہوتا ہے) |
بِالاٰخِرۃ۔ لاٰخِرِ۔اُخَرَ تَاَخَّرَ۔ اٰخرِین |
2:4 |
|
24 |
ادّ |
نازیبا ہونا ۔بیہودا ہونا ۔بےادب /گستاخ ہونا |
اِدّا |
19:89 |
|
25 |
ادریس |
پیغمبرؑ کا اسم مبارک |
اِدرِیس |
19:56 |
|
26 |
ادم |
پیغمبرؑ کا اسم مبارک۔ (ادیم الارض یعنی مٹی سے بنا ہوا) ۔ (آدمی) ۔ (ادمۃ =گندمی رنگت) |
اٰدم۔ یٰۤادٰم |
2:31 |
|
27 |
أدی |
ادا کر دینا ۔حوالےکرنا |
اَدَآء۔ فَلیُؤدِّ۔ یُؤدِّہ |
2:178 |
|
28 |
اذ |
جب۔جبکہ۔جب بھی۔اس لیے ۔اس وجہ سے |
اِذ |
2:131 |
|
29 |
اذا |
اگر ۔جب۔وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے |
اِذَا |
2:145 |
|
30 |
اذن |
اذن دینا۔کان۔ سنی ہوئی بات۔پکارنا۔اجازت دینا۔ (اذان) |
اَذَانِھِم۔ بِاِذن۔ اٰذَان |
2:19 |
|
31 |
اذی |
اذیت دینا۔تکلیف دینا۔ضرر پہنچانا۔مصیبت ڈالنا۔گندگی ہونا |
اَذی۔ اُوذُوا۔ فَاٰذوھُمَا |
2:196 |
|
32 |
ارب |
حاجت /فائدے ہونا ۔سخت احتیاج ہونا |
مَاٰرِبُ۔ الاِربَۃِ |
20:18 |
|
33 |
ارض |
زمین |
الاَرضِ۔ اَرضِ۔ اَرضِنَا |
2:11 |
|
34 |
ارک |
مسہری ۔تخت۔پلنگ |
الاَرَآئِکِ |
18:31 |
|
35 |
ارم |
پتھروں سے بنایا نشان۔ایک جگہ کا نام۔ (قوم ارم) |
اِرَمَ ذَاتِ العِمَادِ |
89:7 |
|
36 |
أزّ |
اکسانا۔ورغلانا |
تَؤُزُّھُم۔ اَزًّا |
19:83 |
|
37 |
ازر |
ازار۔ تہبند۔لباس۔قوت شدید۔عورت |
اٰزَرَ۔ اَزرِی۔ فَاٰزَرَہٗ |
6:74 |
|
38 |
اٰزر |
پیغمبر ابراہیم ؑ کا کا فر باپ |
اٰزر |
6:74 |
|
39 |
ازف |
قریب ہونا۔نزدیک ہونا |
الاٰزِفَۃ۔ اَزِفَتِ |
40:18 |
|
40 |
اسّ |
بنیاد رکھنا |
اُسِّسَ |
9:108 |
|
41 |
استبرق |
اطلس۔موٹا ریشم۔دیباج۔قنادیز۔قیمتی لبا س |
اِستَبرَق |
18:31 |
|
42 |
اسحاق |
پیغمبر ؑ کا اسم مبارک |
اِسحٰق۔ بِاسحٰق |
2:133 |
|
43 |
اسر |
اسیرہونا ۔قید میں جکڑ لینا |
اُسٰرٰی۔ تَاسِرُون۔ اَسِیرا |
2:85 |
|
44 |
اسرائیل |
پیغمبریعقوب ؑ کالقب مبارک۔اللہ کا بندہ۔ (سورۃ بنی اسرائیل) |
یٰبَنِی اِسرَآءِ یل۔ بَنِی اِسرَآءِ یل |
2:40 |
|
45 |
اسف |
حزن ہونا – غضب/ افسوس/ غم ہونا۔پچھتاوا ہونا |
اَسِفا۔ یٰۤاسَفٰی۔ اٰسَفُونَا |
7:150 |
|
46 |
اسم/ سمو |
اسم۔کسی چیز کی علامت۔نام۔نشان زدہ۔پہچان۔ (سما/سمائی=ہر شےکا بالائی حصہ کیونکہ وہ اس کا نشان ہوتا ہے)۔ (سما= آسمان کیونکہ وہ دنیا کا بالائی حصہ ہوتا ہے) |
بِسمِ۔ السَّمَاء۔ سَمٰوٰت۔ الاَسمَاۤء۔ مُّسَمی |
1:0 |
|
47 |
اسماعیل |
پیغمبر ؑ کا اسم مبارک |
اِسمٰعیل |
2:125 |
|
48 |
اسن |
بدبودار ہونا ۔گندہ ہونا |
اٰسِن |
47:15 |
|
49 |
اسی |
افسوس کرنا |
تَاس۔ اٰسٰی۔ اُسوَۃ |
5:26 |
|
50 |
اشر |
بہت زیادہ اترانا |
اَشِر۔ الاَشِرُ |
54:25 |
|
51 |
اصر |
بھاری بوجھ ہونا ۔وزنی چیز ہونا |
اِصرا۔ اِصرِی۔ اِصرَھُم |
2:286 |
|
52 |
اصطبر |
مشقت کے ساتھ صبرکرنا۔ جمے رہنا۔ ڈٹے رہنا |
اصطَبِر |
19:65 |
|
53 |
اصل |
اصل ہونا ۔اصلی۔بنیاد۔ جڑ۔ عصر اور مغرب کا درمیانی وقت |
الاٰصَال۔ اُصُولِھَا۔ اَصلِ |
7:205 |
|
54 |
اضطر/ ضرّ |
اضطراب ہونا۔ بدحال ہونا۔ شک میں پڑنا |
اَضطَرُّہٗ۔ اضطُرَّ۔ اضطَررتُم |
2:126 |
|
55 |
افّ |
اف کہنا ۔گندا ہونا ۔میل کچیل۔قابل نفرت چیز۔ حا لت تکلیف میں آواز نکالنا |
اُفّ |
17:23 |
|
56 |
افق |
افق۔کنارہ۔انتہائی بلند/سخت ۔آسمان کے کناروں کے ساتھ |
الاٰفَاق۔ بِالافق |
41:53 |
|
57 |
افک |
صحیح رخ سے پھیر دینا۔بھٹکنا۔جھوٹ بولنا۔ آنکھوں کے سامنے تاریکی آنا ۔اندھا پن |
یُؤفَکُون۔ تُؤفَکُون۔ اِفک |
5:75 |
|
58 |
افل |
غرو ب ہونا۔زوال آنا |
اَفَلَ۔ الاٰفِلِین۔ اَفَلَت |
6:76 |
|
59 |
اکل |
کھانا کھانا۔غذا۔کھانا۔خوراک کھا نا |
کُلَا۔ کُلُوا۔ یَأکُلُون |
2:35 |
|
60 |
آل/ اول |
ال =اولاد۔گھر کے افراد ۔ (اول=پہلے۔اصل کی طر ف رجوع)۔ ( تاویل ہونا)۔ (سورۃ اٰل عمران) |
اَوَّلَ۔ اٰلِ فِرعَون۔ تَاوِیلَہ۔ اٰل اِبرَاھِیم |
2:41 |
|
61 |
اِلّ |
صاف اور ظاہر ی حالت جسکا انکار ممکن نہ ہو۔قرابت داری |
اِلَا |
9:8 |
|
62 |
اَلآ |
خبردار۔دیکھو۔تنبیہہ |
اَلَآ |
2:12 |
|
63 |
اَلّا |
کہ نہ۔ (ان۔لا کا مرکب) |
اَلّا |
2:229 |
|
64 |
اِلّا |
مگر۔سوائے۔ ما سوا |
اِلاّ |
2:9 |
|
65 |
التی/ الذی |
التی=جو عورت (واحد) الذی=جو مرد (واحد ) الذین=جو لوگ (جمع) |
الّتِی۔ الّذِی۔ الّذِین |
1:6 |
|
66 |
اللاّت/ لات |
زمانہ جاہلیت کی ایک دیوی(بت) کا نام |
اللّٰت |
53:19 |
|
67 |
الر |
حروف مقطعات |
الۤرٰ |
10:1 |
|
68 |
العز/ عزّ |
زمانہ جاہلیت کی ایک دیوی(بت ) کا نام |
العُزّی |
53:19 |
|
69 |
الف |
ہم آہنگی کے ساتھ جمع کرنا ۔الفت ہونا۔محبت/ پیارکرنا۔ مانوس کرنا |
فَاَلَّف۔ اَلَّفت۔ لِایلٰفِ۔ اِلفٰھم |
3:103 |
|
70 |
الف |
ہزار |
اَلف۔ اُلُوف۔ اَلفین |
2:96 |
|
71 |
الم |
حروف مقطعات |
الۤمّۤ |
2:1 |
|
72 |
الم |
الم ہونا ۔درد ہونا ۔ (الیم =دردناک۔ تکلیف دہ۔مضر) |
اَلِیم۔ تَالَمُون |
2:10 |
|
73 |
الم |
کیا نہیں |
اَلَم |
2:33 |
|
74 |
المر |
حروف مقطعات |
الۤمّۤرٰ |
13:1 |
|
75 |
المسیح |
پیغمبر عیسیٰؑ کا لقب مبارک۔ مسح کرنے والا/چھونےوالا |
اَلمَسِیح |
3:45 |
|
76 |
المص |
حروف مقطعات |
الۤمّۤصۤ |
7:1 |
|
77 |
الو |
ایلا کرنا۔کسی کام میں کوتاہی کرنا ۔بے پر واہی کرنا۔ (اِلا= آیت ۔نشانی۔نعمت۔احسان) |
یَالُونکُم۔ اٰلآئ |
3:118 |
|
78 |
الیاس |
پیغمبر ؑ کااسم مبارک |
اِلیاس ۔ ال یَاسِین |
6:85 |
|
79 |
الیسع |
پیغمبر ؑ کا اسم مبارک |
الیَسع |
6:86 |
|
80 |
الٰہ |
الٰہ ۔عبادت کی لائق۔معبود ۔بے انتہامحبت/مانوس کرنے والا۔(اللہ= معبودِ یکتا)۔ (اللّٰھم= اے اللہ) |
اللّٰہ ۔لِلّٰہ۔ اِلھٰک۔ اِلٰہ۔ اِلٰھا۔ اَللّٰھُم |
1:0 |
|
81 |
الٰی |
پر ۔کی طرف۔ (اِلَیہ= اس پر ۔اس کی طرف)۔ (اِلَیکَ=تم پر ۔تمھاری طرف) |
اِلَیک۔ اِلَیہٖ۔ اِلٰی |
2:4 |
|
82 |
الی |
قسم کھا نا |
یُؤلُون۔ یَاتل |
2:226 |
|
83 |
ام |
یا۔ |
اَم |
2:6 |
|
84 |
ام/ امۃ |
ام ۔ امی ۔ ماں۔ امت– ( اُمِیّ = ان پڑھ۔جس کو لکھنا نہ آتا ہو) |
اُمِیُّون۔ اِمَاما۔ اُمَّۃ۔ اُمَّھٰت۔ آٰمین |
2:78 |
|
85 |
اَمّا |
یا ۔ وہ جو رہے |
اَمّا |
6:143 |
|
86 |
اِمّا |
اگر |
اِمّا |
7:35 |
|
87 |
امت |
ٹیلہ۔ اونچ نیچ |
اَمتا |
20:107 |
|
88 |
امد |
غیر معین مگرمحدود وقت۔تعین شدہ |
اَمَدا۔ الاَمَدُ |
3:30 |
|
89 |
امر |
امر کرنا ۔حکم دینا۔ نشان۔ حالت۔اجازت لینا |
اَمَرَ۔ اَتَامَرُون۔ یَامُرُکُم |
2:27 |
|
90 |
امس |
کل (گزرا ہوا کل) |
بِالاَمس |
10:24 |
|
91 |
امل |
امیدکرنا۔خیال کرنا۔تصور کرنا |
الاَمَلُ۔ اَمَلا |
15:3 |
|
92 |
امن |
امن ہونا۔سلامتی ہونا۔نفس کا اطمینان آنا۔ (آمنہ۔امانت ) (سورۃ المؤمنون) ۔ (سورۃ مؤمن) |
یُؤمِنُون۔ اٰمَنا۔ نُؤمِن۔ اِیمَان ۔ امَانَتِہ۔ مُومِن |
2:3 |
|
93 |
امو |
لونڈی۔جاریہ |
لَاَمَۃ۔ اِمَآئِکُم |
2:221 |
|
94 |
اٰن/ انی |
وقت پختہ۔انتہا۔ درمیان |
اٰنَآء۔ اٰنآئِ۔ اِنٰہ۔ اٰن۔ یَانِ |
3:113 |
|
95 |
اَن |
کہ |
اَن |
2:26 |
|
96 |
اِن |
اگر |
اِن |
2:23 |
|
97 |
اِنّ/ اَنَّ |
بے شک |
اِنَّ۔ اِنَّا۔ اِنَّمَا۔ اَنّ |
2:6 |
|
98 |
اَنا |
میں |
اَنَا |
2:258 |
|
99 |
انت |
تم۔ (انتم = تم لوگ صیغۂ جمع) |
اَنت۔ اَنتُم |
2:32 |
|
100 |
انث |
عورت۔ مادہ۔ مونث |
الاُنثٰی۔ اِنٰثا |
2:178 |
|
101 |
انجیل |
کتاب جوپیغمبر عیسیٰؑ پر نازل ہوئی |
الاِنجِیل |
5:46 |
|
102 |
انس |
انس ۔انسان۔ لوگ۔ (جو ظاہر ہو، جن کی ضد)۔ ( سورۃ الناس) |
اَلنَّاس۔ اُنَاس۔ اِنس۔ الاِنسَان |
2:8 |
|
103 |
انس |
انس۔پانا ۔مانوس ہونا۔مائل ہونا |
اٰنَستُم۔ اِنسِیّا۔ تستانسوا |
4:6 |
|
104 |
انف |
ناک۔کسی چیز کا بلند ترین سرا۔آغاز/ ابتداء کرنا |
الاَنفَ۔ اٰنِفا |
5:45 |
|
105 |
انم |
مخلوق۔جانور۔چوپائے |
لِلاَنَام |
55:10 |
|
106 |
انّما |
بے شک |
اِنَّمَا |
2:11 |
|
107 |
اَنّٰی |
جیسے۔جس طرح۔کیسے |
اَنّٰی |
2:223 |
|
108 |
او |
یا۔اگر۔شاید۔خواہ |
اَو |
2:19 |
|
109 |
اوب |
حیوان کا واپس لوٹ کر آنا۔رجوع کرنا۔پشیمان ہونا |
المَاٰب۔ لِلاوّٰبِین۔ اَوَّاب۔ اِیَابَھُم |
3:14 |
|
110 |
اود |
بوجھ ڈالنا۔تھکانہ۔گرانبار کرنا |
یَئُودُہ |
2:255 |
|
111 |
اولاء |
یہ ہیں۔یہی |
اُولٰۤئِک |
2:5 |
|
112 |
اولوا |
والے ۔ (اولوا =اول۔وا کا مرکب= پہلے۔سب) |
یّٰاُولِی۔ اُولُوالالبَاب |
2:179 |
|
113 |
اون/ الاٰن |
اب۔اس وقت |
اَلئٰن۔ اَلاٰن |
2:71 |
|
114 |
اوہ |
آہ و زاری کرنا ۔ (اواہ=آہیں بھرنے والا) |
لَاَوَّاہ۔ اَوَّاہ |
9:114 |
|
115 |
اھل |
اھل۔ہم نسب ۔ ہم دین۔قرابت دار ۔ گھر والے۔خاندان |
اَھلِ الکِتٰب ۔ اَھلِہ۔ اَھلِ بَیت |
2:105 |
|
116 |
ای |
ہاں |
اِی |
10:53 |
|
117 |
ایّ |
کون۔ جو بھی |
یٰۤایُّھَا۔ اَیُّھُم۔ اَیُّ۔ فَبِایِّ۔ اَیّا |
2:21 |
|
118 |
ایّ/ آیت |
دلیل۔نشانی۔بلند عمارت۔علامت |
باٰیٰتنا ۔ الاٰیت ۔ اٰ یۃ |
2:39 |
|
119 |
ایا |
صرف ۔(اِیّاكَ =تجھ سے ہی) ۔ (اِیّای=مجھ سے ہی) |
اِیَّاکَ۔ اِیَّای |
1:4 |
|
120 |
اید |
سخت ہونا۔قوت دینا۔ مضبو ط کرنا۔ تائید کرنا |
اَیَّدنٰہٗ۔ یُؤَیِّدُ۔ اَیَّدتُکَ |
2:87 |
|
121 |
ایک |
الایکہ= ایک بستی کا نام ۔ (اصحاب الایکۃ) |
الاَیکَۃِ ۔ لئَیکَۃِ |
15:78 |
|
122 |
ایم |
رنڈوا مرد |
الاَیَامٰی |
24:32 |
|
123 |
این |
کہاں۔ کدھر |
اَینَ |
2:148 |
|
124 |
ایوبؑ |
پیغمبرؑ کااسم مبارک |
اَیُّوب |
4:163 |
ب |
||||
|
125 |
بِ |
سے۔ پر۔ کی/کا۔ کے بدلے۔ بوجہ ۔ کہ۔ ساتھ۔جیسا۔ کوئی۔ بمطابق۔ بطور |
بِسمِ۔ بِالغَیبِ۔ بِالاٰخِرَۃ۔ بِمَا |
1:0 |
|
126 |
باب/ بوب |
باب۔دروازہ۔داخل ہونے کی جگہ |
البَاب۔ اَبوَابِھَا۔ الاَبوَاب |
2:58 |
|
127 |
بابل |
ایک شہر کا نام ۔ موجودہ عراق۔پیغمبر سلیمانؑ کے دو ر میں ھاروت و ماروت بابل میں آئے تھے۔ پیغمبر ابراہیمؑ کا علاقہ ۔نمرود کا دارالحکومت تھا |
بِبَابِلُ |
2:102 |
|
128 |
بأر/ البئر |
کنواں |
بِئر |
22:45 |
|
129 |
باس |
لڑائی کی سختی ہونا۔ ناگوار ہونا۔برا ہونا۔حرج ہونا۔تکلیف دہ ہونا |
بِئسَمَا۔ لَبِئسَ۔ البَاسَاۤءِ |
2:90 |
|
130 |
بان |
یہ کہ( ب۔ان کا مرکب) |
بِاَن |
2:189 |
|
131 |
بتر |
دم قطع کرنا۔ بے نام و نشان کرنا۔ رذیل ہونا |
الاَبتَر |
108:3 |
|
132 |
بتك |
اعضاء/بال قطع کرنا۔ بال ختم کرنا |
فَلَیُبَتِّکُنَّ |
4:119 |
|
133 |
بتل |
کاٹنا۔ قطع نسل کرنا۔ عبادت میں سب سے کٹ کر ایک خدا کی طرف متوجہ ہوجانا۔ ایک طرف ہو جانا |
تَبَتَّل۔ تَبتِیلا |
73:8 |
|
134 |
بث |
متفرق اور پراگندہ کرنا ۔منتشر کرنا ۔ بکھیرنا۔سخت اور پوشیدہ غم۔ غلیظ ۔(مبثوثہ = بکھیرے ہوئے) |
بَثَّ۔ بَثِّی۔ مُّنبَثّا۔ مَبثُوثَۃ |
2:164 |
|
135 |
بجس |
پھوٹ کر بہہ جانا |
فَانبَجَسَت |
7:160 |
|
136 |
بحث |
بحث کرنا۔ کریدنا ۔ تلاش کرنا۔ مباحثہ۔ مکالمہ۔ مناظرہ ۔ گفتگو |
یَّبحَثُ |
5:31 |
|
137 |
بحر |
بحر۔ وسیع مقام (خاص کر پا نی) ۔ سمندر۔ کثیر پانی |
البَحرِ۔ بَحِیرَۃ۔ بَحر۔ البَحرَین۔ البِحَارُ |
2:50 |
|
138 |
بخس |
ظلم سے کم کرنا ۔حق تلفی کرنا۔حقیرہونا۔ ناقص ہونا |
یَبخَس۔ تَبخَسُوا۔ یُبخَسُون |
2:282 |
|
139 |
بخع |
غم سے اپنے تئیں ہلاک کر دینا |
بَاخِع |
18:6 |
|
140 |
بخل |
بخل کرنا۔کنجوسی کرنا۔ ( بخیل=کنجوس) |
یَبخَلُون۔ بَخِلُوا۔ بَخِل |
3:180 |
|
141 |
بدا |
ابتداء کرنا ۔ شروع کرنا ۔مقدم کرنا ۔ |
بَدَاَكُمْ۔ یُبْدُوءا۔ فَبَدَاَ |
7:29 |
|
142 |
بدر |
جلدی۔پوراچاند۔ (مقام بدر)۔ (غزوہ بدر) |
بِبَدْرٍ۔ بِدَارًا |
3:123 |
|
143 |
بدع |
بدعت کرنا ۔ایجاد کرنا۔دین میں نئی چیز پیدا کرنا |
بَدِیْعُ۔ ابْتَدَعُوْهَا۔ بِدُعَآءِ |
2:117 |
|
144 |
بدل |
بدل دینا۔تبدیل کرنا۔متبادل۔مخا لف ہونا |
فَبَدَّلَ۔ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ۔ تَبْدِیْلَ |
2:59 |
|
145 |
بدن |
بدن ۔جسم۔قربانیکا اونٹ۔اعضاء |
بِبَدَنِكَ۔ الْبُدْنَ |
10:92 |
|
146 |
بدو |
ظاہر کرنا ۔نمایاں کرنا ۔ ( بادی/بدوی=صحرا نشیں) |
تُبْدُوْنَ۔ بَدَتِ۔ لِیُبْدِیَ |
2:33 |
|
147 |
بذر |
بکھیر دینا ۔بے جا خرچ کرنا |
تُبَذِّرْ۔ تَبْذِیْرًا |
17:26 |
|
148 |
برّ |
بر۔خشکی (بحر کی ضد)۔بھلائی کرنا ۔ اچھا ہونا۔بڑائی۔ نیکی (ابرار= نیکو کار) |
بِالْبِرِّ۔ تَبَرُّوْا۔ الْاَبْرَارِ |
2:44 |
|
149 |
برأ |
بری الذمہ ہونا۔ بری ہونا ۔ مبراہونا ۔ مکروہ سے بیزارہونا۔ |
بَارِىِٕكُمْ۔ تَبَرَّاَ۔ ابِرِیْ۔ بریا۔ مُبَرَّءُوْنَ |
2:54 |
|
150 |
برج/ فرج |
بر ج۔قصر۔ محل۔ قلعہ۔ ستاروں کی مخصوص منازل۔ آرائش ظا ہر کرنا ۔ (تبرج=عورتوں کا اظہار تجمل کر کےمحلات سے نکلنا)۔ (سورۃ البروج) |
بُرُوْجٍ۔ تَبَرَّجْنَ۔ تَبَرُّجَ۔ مُتَبَرِّجٰتٍۭ۔ |
4:78 |
|
151 |
برح |
وسیع جگہ جہاں درخت/عمارت نہ ہو ۔ کھلا میدان۔ جانا۔ ہٹنا۔ چھوڑنا۔ ٹلنا |
اَبْرَحَ۔ نَّبْرَحَ |
12:80 |
|
152 |
برد |
بردٹھنڈک (حر کی ضد) |
بَرْدًا۔ بَرَدٍ۔ بَارِدٌ |
21:69 |
|
153 |
برز |
فضاء۔کھلی جگہ ۔ ظاہر ہو جانا۔ سامنے کھڑے ہو جانا |
بَرَزُوْا۔ بَارِزَةً۔ لَبَرَزَ |
2:250 |
|
154 |
برزخ |
برزخ ۔ دو چیزوں کی درمیان حد فاصل۔ موت کے بعد والی زندگی |
بَرْزَخٌ۔ بَرْزَخًا |
23:100 |
|
155 |
برص |
بر ص۔ پھلبہری ۔ کوڑھ۔ لا علاج مرض کا نام |
الْاَبْرَصَ |
3:49 |
|
156 |
برق |
برق ۔ آسمانی بجلی ۔ سخت آواز۔ (ابریق=صراحی /لوٹا) |
بَرْقٌ۔ الْبَرْقُ۔ اَبَارِیْقَ |
2:19 |
|
157 |
برک |
اونٹ کا سینہ۔ برکت ہونا۔ ( مبارک۔تبرک) |
مُبٰرَكًا۔ مُبٰرَكٌ۔ برکٰت۔ |
3:96 |
|
158 |
برم |
معاملہ مضبوط کرنا۔ پختہ فیصلہ۔ قوی کلام کرنا |
اَبْرَمُوْۤا۔ مُبْرِمُوْنَ |
43:79 |
|
159 |
بزغ |
طلوع ہونا ۔ نکلنا |
بَازِغًا۔ بَازِغَةً |
6:77 |
|
160 |
بسّ |
ریزہ ریزہ کرنا ۔ خشک ہونا۔ ختم ہونا |
بُسَّتِ۔ بَسًّا |
56:5 |
|
161 |
بسر |
جلد بازی کرنا۔ منہ بسورنا۔ بے رونق ہونا |
وَبَسَرَ۔ بَاسِرَةٌ |
74:22 |
|
162 |
بسط |
پھیلنا (یبصط)۔ بڑھانا۔ کشادہ کرنا ۔ دراز کرنا۔ لمبا کرنا |
بَسْطَةً۔ بَاسِطٌ |
2:247 |
|
163 |
بسق |
لمبا۔ اونچا |
بٰسِقٰتٍ |
50:10 |
|
164 |
بسل |
روکنا ۔ محروم کرنا۔منع کرنا۔ پکڑنا۔ (باسل) |
تُبْسَلَ۔ اُبْسِلُوْا |
6:70 |
|
165 |
بسم |
تبسم کرنا۔مسکرانا۔ خوش ہونا۔ خوشی کا اظہار کرنا |
فَتَبَسَّمَ |
27:19 |
|
166 |
بشر |
بشر۔ انسان کی جلد کی اوپر کی سطح (ادمہ= باطنی سطح)۔ انسان۔ قیمتی مخلوق۔ خبر/بشارت دینا ۔ خوش ہونا۔ (مباشرت=بشری ضرورت ہے) |
وَبَشِّرِ۔ الْبُشْرٰی۔ بَشِیْرًا۔ بَاشِرُوْهُنَّ۔ یَسْتَبْشِرُوْنَ۔ مُّبَشِّرِیْنَ |
2:25 |
|
167 |
بصر |
آنکھ۔ بینائی۔ دیکھنا۔ ( بصارت ۔ بصیرت) |
اَبْصَارِهِمْ۔ یُبْصِرُوْنَ ۔ بَصِیْرٌ۔ مُبْصِرًا |
2:7 |
|
168 |
بصل |
پیاز |
بَصَلِهَا |
2:61 |
|
169 |
بضع |
تجارت کے لیے وافر سامان۔ پونجی ۔ سرمایہ۔ کئی سال۔ ٹکڑا |
بِضَاعَةً۔ بِضْعَ |
12:19 |
|
170 |
بطاء/ بطو |
چلنے میں دیر کر دینا۔ سستی کرنا۔ دیر لگانے کا عادی۔بےپر وائی کرنا |
لَّیُبَطِّئَنَّ |
4:72 |
|
171 |
بطر |
طاری کرنا ۔ اترانا |
بَطَرًا۔ بَطِرَتْ |
8:47 |
|
172 |
بطش |
زبردستی لینا۔ چھیننا۔ پکڑنا۔ سختی سے پکڑنا |
یَّبْطِشُوْنَ۔ بَطَشْتُمْ۔ بَطْشًا |
7:195 |
|
173 |
بطل |
غیر موافق ہونا (جو فٹ نہ ہو ) ،( حق کی ضد)۔ باطل ہونا۔ غیر مناسب ہونا |
بِالْبَاطِلِ۔ بَطَلَ ۔ مُبْطِلُوْنَ |
2:42 |
|
174 |
بطن |
بطن۔ پیٹ۔ راز ۔ پوشیدہ۔ باطن ہونا |
بُطُوْنِهِمْ ۔ بِطَانَةً۔ الْبَاطِنُ |
2:174 |
|
175 |
بعث |
بعثت کرنا۔بھیجنا۔ ابھارنا |
بَعَثْنٰكُمْ۔ فَبَعَثَ۔ مَّبْعُوْثُوْنَ |
2:56 |
|
176 |
بعثر |
کھول دینا۔ الٹ پلٹ کر باہر نکالنا۔ قبروں کی مٹی کو الٹ پلٹ کرنا ۔ (بعث –اثیر کا مرکب) |
بُعْثِرَتْ۔ بُعْثِرَ |
82:4 |
|
177 |
بعد |
بعد۔دوری (قرب کی ضد) |
بَعْدِ۔ بعدما۔ بَعِیْدًا |
2:27 |
|
178 |
بعر |
اونٹ (مذکر یا مونث جیسے انسان)۔ اونٹ مع غلہ ۔ اونٹ کی مینگنی |
بَعِیْرٍ |
12:65 |
|
179 |
بعض |
بعض۔ چند۔ کچھ۔ جزو۔ ایک حصہ۔ تھوڑاسا ۔ (بعوضہ= مچھر) |
بَعُوْضَةً۔ بَعْضُكُمْ۔ بِبَعْضِهَا۔ بَعْضٍ |
2:26 |
|
180 |
بعل/ العل |
شوہر ۔ہمراز۔ہم سفر |
بُعُوْلَتُهُنَّ۔ بَعْلِهَا۔ |
2:228 |
|
181 |
بغت |
اچانک ظاہر ہو جانا ۔ناگہاں۔یکدم آجانا |
بَغْتَةً |
6:31 |
|
182 |
بغض |
بغض کرنا۔مکروہ چیز سے دل متنفر/بیزار ہو جانا ( حب کی ضد) |
الْبَغْضَآءُ |
3:118 |
|
183 |
بغل |
خچر(جو گدھے اور گھوڑے کے ملاپ سے پیدا ہوتا ہے) |
الْبِغَالَ |
16:8 |
|
184 |
بغی |
ڈھونڈنا۔تلاش کرنا ۔حد سے تجاوز کرنا۔بغاوت کرنا۔نافرمان ہونا |
بَغِیًّا۔ بَاغٍ۔ ابْتَغُوْا۔ ابْتِغَآءَ |
2:90 |
|
185 |
بقر |
گائے( یا بیل) (واحد =بقرۃ)۔ ( سورۃ البقرۃ) |
بَقَرَةٌ۔ الْبَقَرَ۔ بَقَرٰتٍ |
2:67 |
|
186 | ||||
You have read 12% of القرآن الممدوح - لغت (عربی سے اردو) - AL-QURAN AL-MAMDOOH; DICTIONARY (Arabic to Urdu). The full e-book picks up right where this stopped.