30% of the book — free to read

سفرِ زندگی
ختیجہ محمد یاسین

داستان پبلشرز
*
مدیران
فریال زہرا
نرمین سرھیو
تزئین و آرائش
نرمین سرھیو
---
سرورق کے جملہ حقوق نرمین سرھیو اور انعم امیر کے نام محفوظ ہیں
کاپی رائٹ©۲۰۲۱ء داستان
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔
اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامين اور تبصروں میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔
اشاعت اوّل: ۲۰۲۱ء
مطبع: پکسلز پرنٹنگ
ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان
میں اپنی اس ادنیٰ سی کاوش کو رب العزت کی ذات سے منسوب کرتی ہوں، جس نے مجھے میرا راستہ بتایااورجس کی وجہ سے آج یہ ادنیٰ سی ’’ختیجہ محمد یاسین‘‘ کتاب لکھ رہی ہے۔
رب العزت کے بعد میرے والدین کے نام جنہوں نے ہر وقت میری حمایت کی، میری حوصلہ افزائی کی، اورمیری ڈھال بن کر میرے ساتھ چلے۔
پھر میری چار عز یز دوستوں ”حنا، طوبیٰ، گلِ فاطمہ اور عائشہ“کے نام ، جو ہر بدلتے موسم میں میرے ساتھ میری پرچھائی اور آئینہ بن کر رہیں۔
ترتیب
اداریہ........................ 7
آزمائش....................... 9
الگ ہوں میں................ 10
بچپن........................ 12
پچھلا سال................... 14
تکلیف....................... 15
خاموشی..................... 17
دعا.......................... 18
دوست....................... 19
ساتھی....................... 22
شکریہ لوگوں کا............. 24
عشقِ حقیقی................. 25
لفظ......................... 26
کرونا....................... 32
وقت........................ 35
ہار نہ ماننا.................. 36
یادگار لمحے................ 37
تعارفِ مصنفہ............... 38
سادہ اسلوب کی چاشت، احساسات و جذبات کا عمدہ اظہار، خیالات کا ربط، اور رواں انداز اس کتاب کے مجموعی تاثُر کو نہ صرف بڑھاتا ہے بلکہ اس کا منفرد انداز بھی عیاں کرتا ہے۔ نثر کا انداز لیے یہ نظمیں لفظوں کی خوب صورت لڑی میں پروئی گئی ہیں۔ کبھی خوشی کا تاثر ابھرتا ہے تو کبھی غم کی لہر حاوی ہو جاتی ہے۔ یہ کتاب ختیجہ محمد یاسین کے خیالات کا انوکھا مجموعہ ہے۔
اردو مدیرۂ اعلیٰ،داستان
نرمین سرھیو
زندگی کے مختلف تجربات واحساسات کی ترجمان ختیجہ محمد یاسین کی یہ کتاب ان کی فکری گہرائی کی عکاس اور زندگی کےکئی رنگوں کی امین ہے۔ انسان خواب بُنتا ہے لیکن حالات ناسازگار پاکرہمت ہارجاتا ہے،پھراللہ رب العزت اس کاہاتھ تھامتاہے،اس کے ارادوں میں پختگی پیداکرتا ہےاوراسےاس کی مطلوبہ منزل کی راہ پرڈال دیتاہے۔
سادہ و رواں اسلوب کی حامل،زندگی کےاتارچڑھاؤاورخوشی وغمی کی داستان سناتی یہ کتاب ہرحال میں خوش رہنےکا فن سکھاتی ہے۔ میں داستان کی ٹیم کی جانب سے مصنفہ کو کتاب کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
اردو مدیرۂ معاون،داستان
فریال زہرا
آزمائش میں بھی ڈالتا ہے پکار بھی سنتا ہے
ستر ماؤں سے زیادہ تو بندوں سے پیار کرتا ہے
جب گرے تیرا بندہ تو اسے سنبھالتا ہے
چھین کر من پسند چیز صبر بھی آزما تا ہے
ہاں اللہ اپنے پیاروں کو آزماتا ہے
کشتی طوفان میں ڈال کر اچھے بُرے کی پہچان کرواتا ہے
چاہے آزمائش ہی سہی، بندوں کا اپنے ساتھ ہمیشہ دیتا ہے
نہ دے کر بہت کچھ اسے مشکلوں سے بچاتا ہے
بن کر رحمٰن لوگوں پر رحم بھی کرتا ہے
ہاں اللہ اپنے پیاروں کو آزماتا ہے
ہاں الگ ہی دنیا میں ہے بسیرا میرا
ہاں کتابوں میں ہی ہے مقصدِ زندگی میرا
ہاں روٹھے اپنوں کو منانے کا الگ ہی ہےاندازمیرا
دنیا کو اپنے نظریے سے دیکھنے کا الگ ہی ہےڈھنگ میرا
ہاں الگ ضرور ہوں میں، مگر عجیب نہیں
خوابوں کی دنیا میں رہتی ہوں میں
ہاں دنیا کی بجائے اس رب سے باتیں کرتی ہوں میں
اپنی ادھوری باتیں بھی ڈائری میں لکھتی ہوں میں
اپنوں کی خوشی میں خوشی ڈھونڈتی ہوں میں
ہاں الگ ضرور ہوں میں، مگر عجیب نہیں
اپنے رب پر بہت بھروسہ رکھتی ہوں میں
مشکل وقت میں مسکرانے کی طا قت رکھتی ہوں میں
ہاں جسے کہتے ہیں سب ”الگ ہو تم“ وہ لڑکی ہوں میں
ہاں الگ ضرور ہو میں، مگر عجیب نہیں
کیا سنہرا دور تھا وہ بچپن کا
اپنوں کے ساتھ مستی بھرے لمحے کا
کھلونے کے ساتھ کھیلنے کا
کارٹون کی زندگی میں کھوجانے کا
ہاں مجھےبچپن بہت یاد آتا ہے
وہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر خوش ہونا
You have read 30% of سفرِ زندگی / Safar e Zindagi. The full e-book picks up right where this stopped.