Check out our most recent publications
شام ٹھہر گئی  - Sham Thehr Gai
Free sample · no sign-up

شام ٹھہر گئی - Sham Thehr Gai

by Syed Mohammad Azher

You are reading the first 12% of this book. Buy the e-book to keep going — it unlocks instantly and reads in your browser.

12% of the book — free to read

 

شام ٹھہرگئی!

(شعری مجموعہ)

 

سید محمداظہرؔ

 

کتاب کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نام کتاب: شام ٹھہر گئی

مصنف:  سید محمد اظہرؔ

باہتمام:سید انیس

 

انتساب

اپنی مرحومہ بیگم

نسیم اظہر

کے نام

 

پیش لفظ

مجھے اردو شاعری کا شوق اپنے کالج  دور کے استادمحترم جناب تحسین فراقی صاحب کی عنایت اور محبت سے پیدا ہوا۔ حالانکہ یہ اشعار اس قابل تو نہیں کہ میں اپنے استاد محترم کو دکھا بھی سکوں مگر اپنے دیرینہ دوست اور استاد محترم تحسین فراقی صاحب کے مشترکہ شاگرد جناب سید انیس کے کہنے پر منظر عام پر لانے کا سوچا۔

میرے نزدیک شاعری صرف اظہار خیالات و جذبات کی مصوری ہے اور یہ کبھی بھی بالجبر نہیں ہوسکتی۔ خیالات کی آمدکبھی بھی کسی وقت اچانک وارد ہوتی ہے، الفاظ کو ترتیب سے پرونا ہر کسی کا اپنا ہنر ہے۔ اس کی ترتیب میں اگر جو کوتاہی ہوئی میں اس کا پیشگی معذرت خواہ ہوں اور جہاں یہ ترتیب آپ کو بھائے اس کے لیے بھی میں پیشگی شکرگزار ہوں۔

سید محمد اظہرؔ

جنوری 2021ء

 

غم کے سائے بڑھتے جاتے ہیں آہستہ آہستہ

دل پہ چھانے لگے یہ سائے آہستہ آہستہ

پہلے تو عادت نہ تھی اک بات بھی سہنے کی

اب تو ہوگئی ہے عادت کی آہستہ آہستہ

پاگل ہوا تھا دل مرا اک ادا پر تیری

اب ٹھہر گیا ہے دیوانہ پن آہستہ آہستہ

 

تاریکی تھی یا تھی آنسوؤں کی برسات

میں تیرے چہرے کو پہچان نہ سکا

تیرے پیچھے نکل آیا اتنی دور کہ

باوجود کوشش کے پلٹ نہ سکا

کچھ کہنے آیا تھا تیرے پاس لیکن

ہمیشہ کی طرح آج بھی کچھ کہہ نہ سکا

آنسو سنبھال رکھا تھا اک آنکھ میں

آج وہ بے قرار بھی رہ نہ سکا

رات کو موند لیں آنکھیں خاطر نیند کی

مگر شدت غم سے پھر سو نہ سکا

لکھنے تو بیٹھا ہوں اظہرؔ اس کےلئے

بات پھر بھی لکھنے کی لکھ نہ سکا

 

وعده وفا ہوا آج دونوں کی جانب سے

رہے کاش قائم یہ رسم ہمارے درمیاں میں

لیتی ہو جب نام کسی کا میرے سامنے تم بھی

چبھتا ہے اک تیر سا سینے کے درمیاں میں

بیٹھوگی اس دن سہیلیوں کے جھرمٹ میں تم ایسے

ہو جیسے کوئی چاند پورا ستاروں کے درمیاں میں

ہے بس گیا نظر میں اک وہی چہرہ

پہچان لوں گا اس کو ہزاروں کے درمیاں میں

نہ جانے کیوں نہ کر سکا اظہارمحبت میں آج تک

ہر بار پھنس گئی زباں دانتوں کے درمیاں میں

یادیں ہیں اس کی محفوظ یوں ذہن میں میرے

گلاب جیسے ہو کوئی کتابوں کے درمیاں میں

آتے گئے تم میرے قریب لیکن پھر بھی

بڑھتے گئے حجابات ہمارے درمیاں میں

نہ جانے کیا ہوئی میری حالت اظہرؔ جب کبھی

آگئی یاد اس کی امتحانوں کے درمیاں میں

 

آج پھر تیری یاد کا جھونکا آیا

دل میں تیرا حسیں عکس ابھر آیا

سوچنے بیٹھا گلشن خیالاں میں تیری تصویر

چاند اک منور ذہن میں اتر آیا

یاد جو آئی تیرے جسم کی خوشبو

اک لطیف سا جھونکا ہوا کا چلا آیا

کہہ کر گئے تھے وہ نہ آئیں گے پھرکبھی

پھر بھی خیال بن کے وہ چلا آیا

جب بھی دیکھا تیری جانب شوق سے

تیری آنکھوں کا حسیں سمندر نظر آیا

بڑھ کر کروں گا استقبال میں اس کا

تصور میں بھی تیرا خیال اگر آیا

کہنے گیا تھا تیرے پاس کچھ اظہرؔ

بوجھل قدموں لیکن پھر لوٹ آیا

 

سوکھے ہوئے پھولوں سے خوشبو جاتی نہیں

یاد تیری دل سے ایسےبھلائی جاتی نہیں

نام جو لے لیا تیرا میں نے کبھی اگر

لبوں سے میرے شیرینی جاتی نہیں

رہ رہ کر یاد آتا ہے وہ تیری رخصت کا عالم

آنکھوں سے میرے نمی جاتی نہیں

کھینچوں کیسے نقشہ تیرا اے ستمگر

لفظوں سے تیری تصویر بنائی جاتی نہیں

خیالوں میں جو چھو لیا تھا تیرے ہاتھ کو

ہاتھوں سے اب تک وہ حنا کی خوشبو جاتی نہیں

اپنا سمجھ کر کہہ دیا تھا سب کچھ اظہرؔ

غیروں سے کوئی بات کہی جاتی نہیں

 

ظلمت شب میں مہکتا ہوا چاند ہے تو

ماند چکور کی تیری جانب اڑ رہا ہوں میں

ڈٹ گیا تھا ہر طوفاں کے سامنے مگر آج

تیری اک نگاہ سے بکھر رہا ہوں

بہل رہا تھا دل تیرے وصل کے لمحات میں

لیکن پھر جانا کہ ایک خواب دیکھ رہا ہوں میں

لٹ گیا ہے سب کچھ اس کی الفت میں اظہرؔ

آب فقط اسے یاد کر رہا ہوں میں

 

مٹی سے آتی ہے خوشبو ساون کے برسنے کی

 دل کو پھر آس ہے آج تیرے ملنے کی

بڑی دیر سے تھا شور چمن میں بہار آنے کا

 کھل گئے وہ پھول بھی آس نہ تھی جنہیں کھلنے کی

 بجھ گئی شمع سر شام ہی آج کہیں

 کہاں جا ئیں وہ پروانے حسرت تھی جنہیں جلنے کی

 ہم تو تکتے رہے راہ تیری مگر نجانے

تجھے تو کچھ عادت ہے راہ بدلنے کی

 اب کیا غم ہے ہمیں اظہرؔ

 لٹ گیا دل اب کیا چیز ہے لٹنے کی

 

خاموش نظروں ہی نے کہہ دیا سب کچھ

 ورنہ تو کہنے کو انداز بہت تھے

 نہ تھی اس چاند کے بغیر رات میں کشش

 یوں تو چمکنے کو ستارے بہت تھے

 تیری یاد میں بہنے والا اک آنسو دیا ہے تجھے

 ورنہ تو دینے کو تحائف بہت تھے

 تیری نظروں سے ہی ڈولنے لگا ہے دل کیوں

 یوں تو راہ گزر میں طوفاں بہت تھے

اک تجھے ہی کیوں پیدا کیا خدا نے

 یوں تو اس وادی میں پھول بہت تھے

 اک ہی نظارہ دل میں سمایا ہے اظہرؔ

 یوں تو دیکھنے کو شاہکار بہت تھے

 

کر تو لیا ہے عہد ترکِ وفا کا لیکن

 اگر اس کا سامنا ہو گیا تو کیا ہو گا

تجھے دیکھنے کے بعد ہی جو پیاسی رہتی ہیں آنکھیں

 تیری فرقت میں ان کی پیاس کا عالم کیا ہو گیا

 ہمیں تو ہو گئی تھی عادت تیرے سایہ چمن کی

 آب گرمئ زمانہ میں اپنا حال کیا ہو گا

 بڑی پرخار تھی راہ الفت ظہرؔ

 نجانے منزل پہ انجام کیا ہو گا

 

چودھویں کی رات اور ہم

 کل پھر تھی وہی چودھویں کی رات

 کل پر جاگ رہے ہم ساری رات

 پھر تمہارے آنے کی امید تھی ہمیں

 کروٹیں بدلتے رہے ہم ساری رات

 ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے سونے نہ دیا

 خوشبوئیں پھر کہیں سے آتی رہیں ساری رات

 پھر تیری باتیں تیرا انداز ستم یاد آیا

 پھر تڑپنے لگا دل ہلچل سی رہی ساری رات

تجھ سے تو پھر کچھ نہ کہہ سکے ہم

 خود ہی سے باتیں کرتے رہے ساری رات

 

عمر بھر اک شخص کی تلاش رہی مگر

 ہر راہ ہر منزل کہاں ہوتی ہے

کہا جاتا نہیں سب کچھ الفاظ سے

 محبت کی تو اک اور زباں ہوتی ہے

گوہر اب کیسے ہو پیدا نیا کوئی

 اب کہاں وہ ابر نیساں ہوتی ہے

 ہر بات ان کی دل کو لگی ہے نئی سی

 ہر بات میں اک بات پنہاں ہوتی ہے

اندازہ نہیں تھا مجھے اس قدر جنوں کا

 آنکھ لگتی نہیں رات جہاں ہوتی ہے

That’s the end of the free sample

You have read 12% of شام ٹھہر گئی - Sham Thehr Gai. The full e-book picks up right where this stopped.

  • Unlocks the moment your payment clears
  • Reads in any browser — nothing to install
  • Syed Mohammad Azher earns a royalty on every copy
Buy the e-book — Rs 200

See all editions, reviews and details

شام ٹھہر گئی - Sham Thehr Gai Buy — Rs 200