Check out our most recent publications
ارتقاء کا مسافر - Irtiqa Ka Musafir
Free sample · no sign-up

ارتقاء کا مسافر - Irtiqa Ka Musafir

by Shoaib Arif

You are reading the first 12% of this book. Buy the e-book to keep going — it unlocks instantly and reads in your browser.

12% of the book — free to read

 

ارتقاء کا مسافر

------------

 

شعیب عارفؔ

 

داستان پبلشرز

 

کاپی رائٹ ۲۰۲١ء داستان

جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں۔

اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر

چھپوایا اور فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ تنقیدی مضامین اور تبصروں

میں مختصر اقتباسات کے استعمال پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔

 

اشاعت اوّل ٢٠٢١ء

مطبع: پکسلز پرنٹنگ سولیوشن

ناشر: داستان پبلشرز، پاکستان

www.daastan.com

 

٭

ترتیب

فریال زہرا

 

مدیرہ

نرمین سرھیو

__

 

سرورق کے جملہ حقوق مصنف کے نام محفوظ ہیں

***

 

انتساب

 

یہ کتاب اللہ کے لیے وقف ہے جس نے یہ پوری کائنات بنائی اور مجھے علم دیا ، اس لیے کہ میں اپنے اندر اور اس کی کائنات میں اللہ پر غور و فکر کر سکوں!

 

فہرست

دیباچہ.. 17

گھمن گھیری.. 19

قرآن: سورۂ فاتحہ (اردو ترجمہ). 20

Surah Fateha: English Translation. 21

محبت روح ہے جو معنی دے تجھے... 22

بات کتنی اچھی ہو بات بھول جاتی ہے... 23

عشق.... 24

وقت... 26

گھمن گھیری.. 27

زلزلہ زدگان کے لیے... 29

اُس کی ذرا سی یاد. 32

اگر.. 33

چانن.. 34

زندگی.. 35

داستاں.. 36

کیوں چپ چاپ چلتے جا رہے ہو.. 37

میری بات... 38

جیون.. 39

کاش.. 40

تازہ ہوا 42

روشنی کا سایہ. 44

دل کا گھر.. 45

رستوں پہ بےبسی سے گھومنا تو ہے... 47

ذات... 48

جمشید کا پیالہ. 50

دل پہ پیار کی بات لکھو... 52

روح کی چاہت.... 54

کیا کہوں.. 55

عروج کا زوال.. 56

دل کی نگری.. 57

تھوڑے بہت شاعر.. 59

ٹھہر گئے... 60

ارتقاء 61

شام کے سائے... 64

ابھی تو منزل باقی ہے... 66

دُور تک... 68

سرشار. 69

مست..... 70

لافانی. 71

مسیحا... 72

غالؔب تیری غزل کا مداح ہوا کرے گا. 73

گُم. 74

Black Shadow.. 75

پچان نہ کوئی.. 77

کتنا پیارا ہوتا. 78

طلب گار. 79

چل کسی کو تو کچھ سمجھ آیا. 80

کوئلہ... 82

آنکھوں سے آنکھوں تک سفر... 83

ارتقاء کا مسافر. 84

ہر جہاں سجدے میں ہے... 85

سبز کر دو 86

ہجر نہ کدی تھیوے... 89

عشق دی آتش ساڑ ہی سُٹے... 92

عشق اولڑا درد جو دیندا 93

میرے ساتھ ایسا کمال کر.. 94

میں رستہ ہوں تیری منزل کا تجھے ہر سُو تکتا رہتا ہوں.. 96

گواچ گئے... 97

پھر کسی صورت میں تُو آئے... 99

کب تیرے شہر کی گلیاں گزریں کب تیرے گھر کا در آیا. 100

اس طرح کا بھی تو دیوانہ ہوتا ہے... 102

جس گھڑی کشف ہوتا ہے... 103

کوئی یاد کرتا ہے... 104

بہت اونچی ہے صدا فقیروں کی.. 107

میری خموشی پہ شور برپا ہو گیا.. 108

اب تو خوابوں میں ملن ہوا کرتا ہے... 109

درد جس کا انعام ہے وہی اپنے دل کا مکیں سہی... 111

اُن کا عکس سرِ طور دیکھنا... 112

انساں بنا دیا کہ تماشا بنا دیا. 113

یہاں لٹنے اور لٹانے کا نام زندگی.. 114

اب تو ہر دیوار سے میرا نقش بھی مٹتا جائے ہے... 115

گھوم بس گھوم. 117

گیت.... 120

سانوں عمراں لنگیاں سانوں عمراں لنگیاں.. 121

میرے اندر دا وجدان وی او. 123

ارتقاء کا مسافر. 125

دردِ دل. 127

غریب کا لاکھ.. 128

ہم اپنی ہستی مٹائے ہوئے ہیں... 129

حساب ہوگا. 131

خامشی.... 132

جسم کی چاندی.. 134

مولا. 136

اِک راہ پیرِ کامل ہے... 138

ثواب... 140

Your own will is your destiny. 141

Colors of Beloved. 143

آؤدنیا کو اپنی بدلتے ہیں... 144

دِل کا دیا جلاؤ بابا. 147

دعا. 148

سفر... 150

میرا نام. 151

بالن عشق دا 153

تُو ہے وہ 155

Wandering Soul 158

Secret of life is in mud. 159

Meet God’s Creations. 162

Travellers of Time. 163

Voice of Soul 165

کیا دنیا یہ بدلنے کو، دل کرتا ہے تیرا؟. 167

دیوانے... 169

چل ڈینگی مار مُکائیں رے۔۔۔. 171

تُو نہیں، تیرا دھوکہ ہی سہی... 173

دِکھتا نہیں ہے وہ، دکھائے جو آج تک... 174

اِنسان محوِ خواب ہے، خیال کیجیے... 176

تیرا روشنی سے رشتہ ہو۔۔۔. 177

چٹے لیرے... 179

مان کیا تو پایا کیا.. 180

وے کعبے والڑیا۔۔۔. 181

جو پا لیا تو بات ہے... 184

اِک تُو ہی تُو ہے... 185

دل کرتا ہے اُڑوں.. 187

عارفؔ... 189

محمدﷺ کی محبت میں جینا چاہیے... 190

اگر اب ذات کی نفی کر دوں.. 191

یہ دنیا جانتی ہے سب.... 194

چلے جو وقت کے ساتھ ہم.. 195

تمہیں میں نظر آؤں گا. 196

باتیں... 197

کوئی بات کہو.. 198

دام. 202

عارفؔ کی نگری.. 204

رابطے کی دنیا ہے... 207

کوئی لیڈر عوامی ہے... 208

Pain of separation. 209

گھوم. 210

عجب سی خود فریبی ہے... 211

Enough of knowing. 213

گم.. 214

رضا.. 215

چور. 216

خوابِ دل کے کواڑ خانوں سے... 217

Wish I do not get mad. 219

If I want knowledge, wisdom, power 221

اب کبھی آنے ہی نہیں دیتا. 224

راکھ.. 225

تم رہ گئے... 227

جو نظمیں یاد رہ جائیں... 229

ظلم... 231

دُعا. 233

فیر وی میڈی میں نی جاندی.. 235

کچھ نہیں معلوم پڑا ہے... 237

اللہ تو سب کے ساتھ ہے لوگو.. 239

بس تیری ہستی.... 240

چلو دل کی نگری چلو.. 241

Where am I?. 243

O the Ariؔf, O the wandering soul! 245

چلے چلو، بڑھے چلو۔۔۔ پاکستان!!! 246

شوقِ دیدِ کُل... 248

تلاش.. 251

یہ جمہوری تماشہ ہے... 252

What do you know about existence?. 254

حضرتِ انسان.. 255

مقصدِ کلام. 257

Unite the honey of being. 259

کوئی اچھی سی بات سناؤ تم۔۔۔. 260

Enough of slavery Now set me free!! 262

You have You to preach. 263

جلتے جلتے یہ جگنو، ستارہ ہو گیا.. 264

اللہ ہُو.. 266

کعبہ تو گھر ہے اللہ کا. 269

کبھی اللہ ملا ہے تمہیں؟. 271

اضطرابِ عشق کے مرحلے نہ دیکھ.. 272

پَت بھی ہے تِرا 273

اِک وحشی دل کی بات سنو... 275

تری محبت کے سب ہی قصے... 276

محبتوں کے سفر میں تھے جی.. 277

کوئی ایسے ہی یوں چلا گیا.. 278

چلو ڈھونڈ لو. 279

کیسے جلتا ہے لہو.. 281

گم نام رہوں.. 283

ملے گا تجھ کو وہ تیری ہی ذات میں... 285

سلجھا ہوا سا ایک الجھا ہوا سا شخص..... 286

تعارفِ شاعر.. 291

***

 

دیباچہ

یہ کتاب میرے ذاتی ’’ارتقائی انقلاب‘‘ کے سفر کے بارے میں ہے۔ میں نے اپنی زندگی کے آخری بیس سال مادے اور روح کے درمیان توازن تلاش کرنے کی کوشش میں گزارے ہیں۔ میں نے اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے مابعدالطبیعات کی تلاش کی کہ مادہ اور روح جڑے ہوئے ہیں اور ایک توازن میں ہیں۔ جہاں بھی یہ توازن بگڑتا ہے وہاں کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ میں بنیادی طور پر اپنے روحانی استاد اشفاق احمد ، قدرت اللہ شہاب ، ممتاز مفتی اور بانو قدسیہ سے متاثر ہوں۔ اس کے بعد میں نے نیتزے ، گوئٹے اور اقبال کی نثر اور شاعری پڑھی ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ برصغیر کے مشہور صوفی شعرا بابا فرید ، بابا بلھے شاہ ، سلطان باہو اور شاہ بھٹائی تک پہنچا جو کہ انسان کو امن اور محبت کا پیغام دینے کے لیے شاعری کو بطور ایک میڈیم استعمال کرتے تھے۔ اسی طرح ، میں نے پوری دنیا میں امن ، محبت اور عاجزی کا پیغام دینے کے لیے شاعری کو بطور میڈیم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ کو میری شاعری میں ایسے تمام بڑے شعرا، فلسفیوں کے رابطے ملیں گے اور یہ میری زندگی کے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اردو ، انگریزی اور پنجابی میں لکھے گئے اپنے تمام کام کو جمع کرنے کی میری عاجزانہ کوشش ہے۔

میری والدہ نسرین اختر اور والد عارف جاوید (مرحوم) ہمیشہ میرے ارتقاء کے سفر کی حمایت کے لیے موجود تھے ، میں اُن کا کبھی شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔ میں نے اپنے والد کا نام عارف اپنے والد کی محبت میں اپنے تخلص کے طور پر استعمال کیا ہے۔

میں اپنی بیوی انم شعیب اور اپنے بچوں موسیٰ ، عبید ، افراہ کا شکر گزار ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے میں اپنا کام مکمل کر کے دنیا کے سامنے پیش کر سکا۔

میرے دوست نوید اکبر ، فرمان یوسف ، رابعہ ، بلال احمد ساجد ، یوسف فرید ، آصف نسیم اور اطہر اشفاق  ہمیشہ میری مدد کے لیے تیار رہے اور مجھے خود ارتقاء کے اس سفر میں آگے بڑھنے کا یقین دلانے کے لیے موجود تھے۔

میں محبت کے اس احساس کو خاص طور پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس کی وجہ سے میں نے شعیب سے عارفؔ ہونے کا سفر شروع کیا۔

میں اب بھی ایک بہت ہی عام انسان ہوں اور میں نے ارتقاء کے اس طریقے سے کچھ حاصل نہیں کیا ، لیکن میرا یقین ہے کہ اگر ارادہ بے لوث ہو اور انسانی ارادہ روحانی ہو جو دل کی کوششوں میں بدل جائے۔ پھر ایک دن میں اس دائمی نعمت تک پہنچوں گا جس کا اللہ نے انسان سے وعدہ کیا ہے۔

شعیب عارفؔ

٢٥ اگست، ٢٠٢١ء

shoaib.blackshadow@gmail.com

***

 

گھمن گھیری

(حصہ اوّل)

 

قرآن: سورۂ فاتحہ (اردو ترجمہ)

تعریف کُل کی تیرے لیے ہے
تُو سب جہانوں کا پالنے والا ہے اللہ

رحمٰن، رحیم ہے صفت تیری
تُو مالکِ خیر و جزا ہے اللہ

کریں تیری عبادت، مدد چاہیں تجھ سے
ہمیں سیدھی راہ پہ چلا دے اللہ

انعام کیا تُو نے جن پہ
ہمیں وہ نیک راہ دکھا دے اللہ

غضب کیا تُو نے جن پہ
اس گناہ کی راہ سے بچا لے اللہ

Surah Fateha: English Translation

All the praises are for You O Allah

You are the Lord of whole Universe O Allah

 

The Most Gracious and the Most Merciful are You

You are the Owner of the day of resurrection O Allah

 

We worship You and call You for aid

Guide us to the straight path O Allah

 

On whom You have bestowed Your Grace

Award us with the way of those O Allah

 

On whom You have done Your anger

Save us from way of those O Allah

 

محبت روح ہے جو معنی دے تجھے
محبت بادل ہے جو پانی دے تجھے
محبت کتاب ہے جو کہانی دے تجھے
محبت وقت ہے جو جوانی دے تجھے
محبت راگ ہے جو روانی دے تجھے
محبت ہوس نہیں اے دوست
محبت ربّ ہے جو زندگانی دے تجھے

 

بات کتنی اچھی ہو بات بھول جاتی ہے
روشنی کے ساحل پہ رات بھول جاتی ہے
عشق کے سمندر میں پانی اتنا گہرا ہے
دھیرے دھیرے اپنی بھی ذات بھول جاتی ہے

 

عشق

عشق کرنا گناہ نہیں پرگناہ سے بڑھ کر ہے
عشق کا بدلہ سزا نہیں پر سزا سے بڑھ کر ہے

عشق پڑھنا پاک ہے تو عشق کرنا ناپاک کیوں
عشق دنیا کی نگاہ میں شاید خدا سے بڑھ کر ہے

یہ جان کے تیری آنکھ میں دنیا کا خوف کیوں آگیا
عشق تیری حیا نہیں پر حیا سے بڑھ کر ہے

روح تو روح سے مل گئی پھر جسم پہ پہرہ کیا معنی
عشق تو ایسا ہے کہ تیری ہروفا سے بڑھ کر ہے

تیرے من میں سوز ہو تو ربّ بھی تیرے پاس ہے
عشق کوئی صدا نہیں پر صدا سے بڑھ کر ہے

پاؤں میں چھالے پڑ گئے لوگوں نے مجنوں کہہ دیا
عشق ایسے ہی نہیں فرشتوں کی اداسے بڑھ کر ہے

عشق نگری جو بھی پہنچا دل کا امیر پہنچا ہے
عشق عارفؔ جزا نہیں پر جزا سے بڑھ کرہے

وقت

اب روشنی دل کی کہاں سے لاؤں
اب دل کے جنگلوں میں بھٹکنے کا وقت ہے

کیوں کوئی مسیحا آکے میرے درد چھین لے
اب کانٹوں پہ چل کے سچ کو پرکھنے کا وقت ہے

منزل کا سرور بھی پل دو پل کا ہے
اب منزل سے بے پروا چلنے کا وقت ہے

گو اُس کی یاد ہی حاصل ہے زندگی کا
اب حاصل کو لاحاصل کرنے کا وقت ہے

گھمن گھیری

دل تے چاندا اے کہ ڈگاں
اِک واری کر کے اللہ ہو
منزل دا فریب مُک جاوے گا
میں دا مندر سڑ جاوے گا
عشق تیرے نال ہو جاوے تے
گھمن گھیری کھاندا جاواں
تیری چاہ دے اتھڑو روندا جاواں
جیڑے آگ لگا ون میرے پاسے پاسے
اُس آگ وچ میں تے سڑدا جاواں
میں دا رمز وی پاندا جاواں
میریاں گلاں اُچیاں نے پر
مینوں عمل دی راہ نہیں اے
جیڑی عرشان دا سینہ چیرے
میرے گندے دل وچ او آہ نہیں اے

فیر گواچی گاں ورگوں میں
کیوں کلاں کلاں پھردا واں
جد ساریاں راہواں کھو جاون
کیوں تیریاں راہواں لبھدا واں
کد بھول بھلیاں مکن گیاں
کد نفس دے بت ڈگن گے
کد میرے دل نوں چیر کے ویکھو
تے نور تیرے ہی چمکن گے

 

That’s the end of the free sample

You have read 12% of ارتقاء کا مسافر - Irtiqa Ka Musafir. The full e-book picks up right where this stopped.

  • Unlocks the moment your payment clears
  • Reads in any browser — nothing to install
  • Shoaib Arif earns a royalty on every copy
Buy the e-book — Rs 500

See all editions, reviews and details

ارتقاء کا مسافر - Irtiqa Ka Musafir Buy — Rs 500