اکیلاپن، ہاں یہ ضرروری ہے- انسان جتنا بھی اپنے دوستوں یا اپنے بیوی بچوں سے پیار کرتا ہو، اسے کچھ وقت اپنی بیٹری ریچارج کرنے کے لئے اپنے ساتھ اکیلے چاہیے ہوتا ہے- تان آمیز بات نہیں کہ زندگی بھر مرد صحبت ڈھونڈتا ہے، دوسروں کی محبت کی خواہش رکھتا ہے، بال بچے پیدا کر کے دنیا میں اپنا نشان چھوڑنے کی امید رکھتا ہے، لیکن آخر کار مرتا اکیلا ہے، اور خدا کو جواب دینے کے لیے اکیلا کھڑا رہ جاتا ہے-