زندگی میں آزمائشیں تو آتی ہیں سب ہی کی زندگی حادثات اور تجربات کا مرکب ہوتی ہے مگر ہم نے اس مشکل سے نکلنے کی کتنی سعی کی کتنے ہاتھ پیر مارے اور تکلیف کے لمحات کو کیسے گزارا یہ بہت معنی رکھتا ہے، رورو کر گزارنے والوں کا وقت بھی گزر ہی جاتا ہے اور ہنستے مسکراتے حوادث سے کھیلنے والوں کا بھی مگر دونوں کا انجام بہت مختلف ہوتا ہے ۔ ایک اپنے ارد گرد رہنے والوں کو ڈپریشن اور اذیت میں رکھتا ہے جبکہ دوسرا اپنے اردگرد والوں کو جینے کا حوصلہ سکھا دیتا ہے۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو لوگوں کو جینے کا ڈھنگ سکھاتی تھی۔ اسکی مسکراہٹ صرف مسکراہٹ نہیں ایک امید افزا پیغام تھی! ہر اس انسان کے لیے جو زندگی کی خوبصورتی کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔