Check out our most recent publications

Nagufta/ناگفتہ

by Zindan زندان

★★★★★ (4 reviews) Add yours
Contemporary Fiction

About Nagufta/ناگفتہ

انسان ظاہر میں تو صرف ایک چہرہ رکھتا ہے لیکن اکسر اس کا باطن کئی چہروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات باطن میں چھپا یہ چہرہ اس کے ظاہری چہرے سے بلکلل مختلف اور حيران کن صورت ميں سامنے آتا ہے۔ انہی چہروں پر مشتمل 'ناگفتا' افسانے اور شاعری کا ايک ایسا مجموعہ ہے جو انسان کے اس چھپے چہرے کو مختلف حالات اور واقعات میں ظاہر کرتا ہے۔ جس میں دھوکا، وفا، غداری، احسان فراموشی، بھروسہ، قربانی اور بے لوث جذبہ جيسی انسانی خصوصیات شامل ہیں۔

Quotes from Nagufta/ناگفتہ

“مگر میں نے اس سے یہ پوچھنا ہر گز مناسب نہ سمجھا کہ آخر وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔”
“'' اس کے بعد دونوں کی ہلکی سی ہنسی سنائی دی اور ساتھ ہی ایک بار پھر سیٹھ کی آوا زسنائی دی ''تم اس خوبصورت سفید ساڑھی میں انتہائی دلکش اور حسین لگ رہی ہو۔”
“جس میں دھوکا، وفا، غداری، احسان فراموشی، بھروسہ، قربانی اور بے لوث جذبہ جيسی انسانی خصوصیات شامل ہیں۔”
Browse all quotes

Reviews (4)

Rate this book Tap a star — no account needed to start
★★★★ By Bushra Khan 23 November, 2022

کتاب: ناگفتہ
سب سے پہلے تو داستان پبلشرز کا شکریہ جو مطالعہ کے شوق کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ان سے لوگ سلامت ہیں کتاب پڑھنے والوں اور کتاب کو کبھی زوال نہیں آئے گا ۔۔
میں داستان کی تیسری کتاب پر تبصرہ کر رہی ہوں ۔۔ پہلی دو شاعری پر مبنی تھیں جبکہ یہ کتاب متفرق تھی ۔۔ افسانوں کا مجموعہ اور آخری چند صفحات شاعری پر مبنی تھے ۔۔
کتاب میں موجود افسانے بہت دلچسپ تھے، پہلے صفحے سے ہی توجہ کھینچنے میں کامیاب رہے۔
مصنف کا انداز بیان سسپنس سے بھرپور اور تجربے کار رائیٹر کا سا ہے۔ پرانے افسانہ نگاروں کی مانند افسانے کے اختتام پر فیصلہ قاری پر چھوڑا گیا جس نے ایک تشنگی کا بھی احساس دلایا۔ اس کے باوجود کتاب کے پہلے حصے کو میں نے خوب لطف اندوز ہو کر پڑھا۔
دوسرے حصے میں کچھ شاعری تھی۔
شاعری میں حسن خیال اور اوزان دونوں کی شدید کمی لگی ۔۔۔ نظم ہے، قطعہ یا اشعار ہیں، بالکل بھی سمجھ نہیں آیا۔
میری رائے کے مطابق مصنف کو نثر پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
ان کے مستقبل کے لیے بہت سی نیک تمنائیں۔

★★★★★ By Noor Bano Official 01 November, 2022

Nice book

★★★★★ By Lubna Zaheer 28 September, 2019

افسانہ نگاری اور شاعری کا خوبصورت کام۔ مصنف ہر کہانی کے اختتام تک تنقیدی اور غیر یقینی انسانی رویوں پر گرفت رکھتے ہیں ، جو کہانی کے اختتام تک سنسنی خیز عنصر کو برقرار رکھتا ہے۔

★★★★ By Zoauq E Adab 03 December, 2018

Good work by explaining critical behaviour of humans in different real life situations.