Price
ابھی بھی بیٹھی نقش کھینچے چلی جاتی ہوں
ہواؤں سے
الجھتے بادلوں میں
ویران دیواروں پہ، بنجر زمین پہ اور سالوں سے
تاریخ رقم کرتی شاخوں میں
اور پھر وہی چہرے دھیرے دھیرے
لازوال داستان لکھتے چلے جاتے ہیں
کچھ ایسی ہی کئی لازوال ان کہی داستانیں جو ہمارے اندر ہر چڑھتے نئے دن کے ساتھ جنم لیتی ہیں اور ہر ڈھلتی گہری رات کے ساتھ گُم ہوتی چلی جاتی ہیں، اس کتاب میں میرے اندازِ بیاں میں پنپ رہی ہیں اور میرے ساتھ ساتھ اس کتاب کو پڑھنے والوں کو بھی وجہ دیں گی کہ ہم کیوں سہم جاتے ہیں؟ جب ان کہی کو کہی کرنا ہو یا جب تلاش ہو کسی ایسے کونے کی۔۔۔ کہہ ڈالو وہ سب جو تمہارے دماغ سے شروع تو ہوتا ہے پر ختم دل پہ ہوتا ہے اور اگر دل سے شروع ہو جائے تو دل کے ساتھ ہی آخری سانس لیتا ہے، اپنی پہچان کی دنیا سے قدم باہر رکھتے ہی سہم جاتے ہیں ہم۔۔۔ خود پر پڑنے والی ہر نظر سے اور کہے گئے الفاظ سے۔۔۔ پر کبھی سوچا ہے کیوں ؟؟ جبکہ ہر نظر اور لفظ اجنبیت سے بھرپور ہوتا ہے تو پھر بھی ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔۔۔ ہونا بنتا نہیں ہے ؟؟ سوچو تو وہ یوں کہ جب ہمارا دل ہمارے صحیح ہونے کی گواہی دے رہا ہو یا وہ لوگ جن کو ہمارا دل اور دماغ تسلیم کرتا ہے تو پھر باہر کی دنیا سے سہم جانے کا اندیشہ بڑھا لینا خود کے لیے وہ بھی تب جب ہم ان کے لیے معنی نہیں رکھتے اور وہ ہمارے لیے نہیں۔ ہم انہیں نہیں بدل سکتے اور وہ ہمیں نہیں۔۔۔۔ جب تک کہ ہم خود کو نہ بدلنا چاہیں اور صرف ہم ہی ہیں جو خود کو بدل سکتے ہیں۔ اگر بدلاؤ کی ضرورت ہمارا دل اور دماغ خود محسوس کررہا ہے یا وہ لوگ محسوس کر رہے ہیں جن کو زندگی سے نہ جانے دینے کے لیے ہم خود بدلنا چاہتے ہوں۔۔۔ وہاں حق ہے ہمیں پریشان کیے جانے کا اور ہم پہ فرض ہے کہ ہم سہم جائیں۔۔۔!
یہ زرش کے نام کا جو پہرا ہے
بس میں ہی میں کا تو سہرا ہے
زرش اقبال
ISBN (Digital) | 978-969-696-422-3 |
---|---|
Total Pages | 70 |
Language | Urdu |
Estimated Reading Time | 1 hour |
Genre | Poetry |
Published By | Daastan |
Published On | 13 Oct 2020 |
Rating:
Oct 17, 2020
MashAllah bht maza aya parh ker. Bht acha likha hoa hey. Allah pak apko khush rkhy or issi trah kaamyabi deta rhy.Ameen
Rating:
Aug 28, 2020
Awesome work... Waiting for your more books..
Rating:
Jul 07, 2020
This book made me feel what I had stopped feeling long ago.Its the exploration of one'self.Loved it so much.
Rating:
Jun 08, 2020
Awesome poetry book and the thoughts are really different and amazing
Rating:
Jun 04, 2020
Very nice . . .
Rating:
May 21, 2020
Rating:
May 21, 2020
اپنے احساسات، جذبات، خیالات اور سوچوں کا اظہار بہ ذریعہ نظم شاعرہ نے بہترین انداز میں کیا ہے۔۔۔
Rating:
May 21, 2020