ملال زادی - Malaal Zadi 5 Reviews

By: Asma Ahmed

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 900
INR Flag
INR 850
USD Flag
USD 20

E-book Price

PK Flag
PKR 300
INR Flag
INR 300
USD Flag
USD 5

یہ کہانی ہے منیسا کی زرخیز وادی میں آنکھ کھولنے والی گلہان کی۔ پریوں جیسی زندگی گزارنے والی ایک ایسی لڑکی جس کے کان دکھ کے لفظ سے بھی ناآشنا تھے، لیکن وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ اسی پھولوں پر قدم رکھنے والی لڑکی کو کانٹوں بھرا راستہ بھی سر کرنا پڑا۔ مشکلوں بھری زندگی نے اولاد کی اچھی تربیت اور ان کےلیے پر سکون ماحول کے حصول کی خاطر گلہان کے لیے کئی سخت امتحان، کیا ان کٹھن امتحانات میں کامیاب ہو پائے گی گلہان؟

ISBN (Digital) 978-969-696-555-8
ISBN (Hard copy) 978-969-696-554-1
Total Pages 200
Language Urdu
Estimated Reading Time 4 hours
Genre Contemporary Fiction
Published By Daastan
Published On 16 Nov 2021
No videos available
Asma  Ahmed

Asma Ahmed

اسماء احمد   نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں سفید پوشی سے گزر بسر کرنے کے باوجود  اردو اور انگریزی اخبارات کے ساتھ ساتھ مہینے کے آغاز میں ہی ہر قسم کے رسائل بھی سب کے ہاتھوں میں آجاتے تھے۔   انھوں نے  اپنے بچپن سے  تعلیم و تربیت،  نونہال،  قصہ چہار درویش،  الف لیلیٰ، داستانِ امیر حمزہ اور ابنِ صفی کے ناولوں کے ساتھ ساتھ اپنی  اماں کے پسندیدہ رسائل حور،  زیب النساء،  اخبارِ جہاں کے علاوہ اردو ڈائجسٹ،  حکایت اور ریڈرز ڈائجسٹ  سے  بھی تعارف حاصل کر لیا تھا  ۔ گویا انھیں  کتب بینی کا شوق ورثے میں ملا ہے ۔

انھوں نے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا اور بہ طور اردو لیکچرار   قریباً  پانچ سال خدمات انجام دیں ۔ بعد ازاں  حکومتی پالیسیوں کے سبب کالج میں مستقل ملازمت کے دروازے بند ہو گئے تو نجی سکول کی طرف رجوع کیا اور سٹی سکول اور بیکن ہاؤس میں سینئر سکول میں اردو کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔ مضمو ن کے حوالے سے انھیں  نصاب کی  تدوین،  اساتذہ کی تربیت  اور دیگر سرگرمیوں  میں بھی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ ایک بین الاقوامی ادارےمیں بھی کام کرنے کا موقع  ملا  جو پاکستان میں اپنے تعلیمی اداروں کا  سلسلہ قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ترجمہ نویسی  اسماء احمد کو  ذاتی طور پر بےحد دلچسپی ہے  اور  مذکورہ بالا ادارے کے ساتھ کا م کرنے کے دوران ترجمہ نویسی کا ایک انوکھا تجربہ حاصل  ہوا جب اس ادارے کے بنیادی  Thinking maps کو اردو میں ترجمہ کرکے ایک باقاعدہ دستاویز کی شکل  دی گئی اور اردو معلمین کو ان نقشہ جات کے مطابق درسی منصوبہ بندی کے مختلف طریقے سکھاتے ہوئے خود بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انھیں باغبانی کا شوق اس حد تک ہے کہ کچھ عرصہ ایک نرسری بھی قائم کی اور پیشہ ورانہ انداز میں باغات ترتیب دینے کا کام بھی کیا باالخصو ص جی ایچ کیو راولپنڈی اور محکمہ پولیس راولپنڈی نے خدمت کا موقع دیا ۔

تصویر کشی کا شوق بھی پچپن سے تھا جو بڑھتا گیا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہاتھ صاف ہوتا گیا اور  اب با قاعدہ  آئل پینٹنگ  پر دوستوں اور قدر دانوں سے بے شمار حوصلہ افزائی ملتی ہے ۔

اپنی ان صلاحیتوں اور  ہنر کے بارے  میں و ہ کہتی  ہیں کہ، ’’مذکورہ بالا تمام ہنر ودیعتِ الہی  ہیں ۔ درس و تدریس ہو یا  تحریری صلاحیت، باغبانی  اور درختوں ،  پودوں سے جان پہچان ہو یا interior, exterior  کے حوالے سے حسِ جمال ہو یا چاہے  تصویر کشی کا ہنر ہو  ۔۔۔۔ سب کچھ میرے رب نے مجھے عطا کیا ہے ۔ ان میں سے کچھ بھی سیکھنے کا  باقاعدہ موقع نہیں ملا۔‘‘

Reviews


Werda Shah

Rating:

Nov 28, 2022



"ملال زادی"
کہانی ہے گلہان کی۔۔
جس نے ترکی کے خوبصورت قصبے "منیسا" میں آنکھ کھولی۔۔جس نے زندگی میں کبھی دکھ نہیں دیکھے تھے۔۔ لیکن حالات کی گردش اسے اسلام آباد لے آئی.. جہاں کئی نئی دشواریاں اور امتحان اسکے منتظر ہیں!

قدرت کے حسین مناظر۔۔پہاڑوں اور وادیوں کے پس منظر میں لکھی گئی کہانیاں مجھے ویسے بھی بہت پسند ہیں (اسلام آباد اور ترکی دونوں میرے فیورٹ????❤️) اور ان دونوں جگہوں کے حُسن کو مصنف نے بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے!

کہانی آگے بڑھتے ہوۓ انسانی نفسیات۔۔زندگی کی مشکلات اور کشمکش اور مختلف انسانی رویوں اور نظریات کا احاطہ کرتی ہے۔

گوکہ میرے لیۓ پلاٹ نیا نہیں تھا اور مجھے چند صفحات پڑھ کر کہانی کی نوعیت کا اندازہ ہوگیا تھا لیکن پھر بھی میں خود کو آگے پڑھنے سے روک نہیں پائی۔۔ شروع کرتے ہی ایک ہی نشست میں 100 صفحات پڑھ ڈالے اور باقی آدھی اگلے دو تین دن میں ختم کرلی تھی۔۔
کہانی پختہ تھی۔۔۔لکھنے کا انداز بے حد پختہ۔۔کہیں بھی محسوس نہیں ہوا کہ یہ لکھاری کی پہلی کتاب ہے۔ الفاظ کا چناؤ۔۔ جملوں کی روانی۔۔مکالمے۔۔کہیں کوئی کمی نہیں تھی۔
کہانی میں تسلسل اور روانی قابلِ تعریف ہے۔۔کچھ سسپنس کا عنصر بھی شامل تھا۔۔

جیسے کہ میں نے کہا۔۔کہانی نئی نہیں ہے لیکن جس انداز سے بیان کی گئی ہے وہ بلاشبہ آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے اور ذہن پر گہرا اثر چھوڑ جاتی ہے۔



????????????????????????: 4/5⭐⭐⭐⭐

Nov 21, 2022


السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! امید ہے آپ سب صحت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔

کچھ لوگ زندگی کی مشکلات سے ناآشنا ہوتے ہیں اور خوشیوں کے سائے تلے ہمہ وقت مسکراہٹوں کے ساتھ جینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کی تقدیر بےرحمی پر اتر آئے تو وہ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں۔ گلہان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ گلہان کی قسمت نے اس وقت پلٹا کھایا جب اس کے شوہر کا ایک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد اس کی شادی کمال سے ہوگئی اور یوں وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ کمال کے گھر آگئ۔ کمال نامی بظاہر ایک پرکشش دِکھنے والے شخص کا کردار اس کردار گندہ تھا کہ وہ اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ بدفعلی پر اتر آیا۔ چھوٹی عمر میں ہی جانسو کے ساتھ ہوئے اس حادثے نے اس کی معصومیت چھین لی اور وہ اپنی ماں (گلہان) سے بھی بدگمان رہنے لگی۔ ناول میں کمال کی ماں کو ایک بےبس عورت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی خاموش رہتی ہے جبکہ میری نظر میں اسے اپنے بیٹے کے عیبوں پر یوں پردہ نہیں ڈالنا چاہیے تھا۔
بقول مصنفہ، گلہان ایک حقیقی کردار ہے اور اس ناول کا بیشتر حصہ حقیقت ہر مبنی ہے۔ اس چھوٹے سے ناول کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں بہت سے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ مصنفہ کا انداز بیان اور الفاظ کا چناؤ بہترین ہے۔ اس کے علاوہ داستان کی طباعت اور اشاعت تو مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے۔

Jul 20, 2021

A beautifully encompassed story of a woman's struggle.
With her excellent writing style, the writer goes out of her way to make her readers become Gülhan. I felt her struggles, her pain, her relief, the strength and motivation in her like it was I on the journey. At the same time, Asma ensures that the reader knows that the issue addressed is very real and alarming. Highly recommended!

Duryab Ahmed

Rating:

Jul 20, 2021

Beautifully written! Looking forward to reading more from you.

Duryab Ahmed

Rating:

Jul 20, 2021

Beautifully written! Looking forward to reading more from you.

Books in Same Genre