تیرا دھیان کدھر ہے - Tera Dihan Kidhar Hai 1 Reviews

By: Habib Ahmed Noor (حبیب احمد نور)

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 600

 

”تیرا دھیان کدھر ہے“  از حبیب احمد نور

ہم میں سے ہر ایک کی زندگی میں بہتر رہنمائی کے لیے کسی نہ کسی باباجی کا کردار ضرور شامل ہوتا ہے۔ اس کتاب کا مقصد بھی ایسے ہی چند درویش صفت لوگوں سے آپ کی ملاقات کروانا ہے جو آپ کو مختصر کہانیوں کے ذریعے ماضی کے بھولے ہوئے علم و حکمت سے روشناس کروائیں گے۔

Zen Koans کے پُر حکمت اقوال کے گرد گھومتی  یہ مختصرکہانیاں آپ کو زندگی کی حقیقت کو پرکھنے اور سمجھنے کے لیے نیا زاویہ عطا کریں گی۔

 

 

ISBN (Digital)
ISBN (Hard copy) 978-969-23609-0-6
Total Pages 195
Language Urdu
Estimated Reading Time 2.5 hours
Genre Non-Fiction
Published By Daastan
Published On 13 Jul 2022
No videos available
Habib Ahmed Noor (حبیب احمد نور)

Habib Ahmed Noor (حبیب احمد نور)

انھیں حبیب احمد نور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی نانی پیار سے ’’بیبا‘‘ کہتی ہیں، امی اخلاقاً ’’حبیب صاحب‘‘ اور ابا انھیں احتراماً ’’عالی جاہ‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ عمر جوانی کی ، قد کاٹھ قریباً چھ فُٹ اور پیٹ ہلکا سا نکلا ہوا۔آج کل یورپ کے ایک سرد ملک فن لینڈ میں عموماً پڑھائی کے نام پروقت ضائع کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

دیگر اشغال میں بیگم کی خدمت کرنا، ان کے لئے کھانا بنانا، گھر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بیگم شناسی پر تفصیل سے غوروفکر کرنا شامل ہے۔ ذاتی طور پر فیمنسٹ ہیں، پیدائشی پاکستانی ہیں، گھریلو مزاج رکھے کبھی ماں سے باتیں کرتے، کبھی دوستوں سے سیکھتے سکھاتے ۔۔۔ دھیمے دھیمے زندگی گزار رہے ہیں۔

استادیاں کے نام سے چھوٹے موٹے قصے کہانیاں گھڑ کر لوگوں کو زبردستی پڑھواتے رہتے ہیں۔ اپنے پڑھنے والوں سے ہفتہ وار ای میل پر دل کی باتیں شیئر کرتے ہیں۔ زندگی میں فوکس کی کمی کو دور کرنے کے لئے ’’تیرا دھیان کدھرہے؟‘‘ نام سے ایک کتاب لکھ دی ہے، اور ایک دو کتابیں مزید لکھنے کا ارادہ رکھتے ہے۔

Reviews


Mehdi Rizvi

Rating:

Oct 06, 2021

Iss kitab mey zabardast aur asan alfaaz mey Habib nay mushkil mushkil bataain keh dali. Thora tanz hay, thora mazakh, magar batain sari ghor-talabb hain. Zaror parhyay. Recommended hay.
//
In this book, Habib has explained very difficult things in a nice and easy way. There is some sarcasm, and some humour, but all the things he talk about are worth pondering over. Its all worth reading, and highly recommended.
-
Mehdi Rizvi

Books in Same Genre