قرآن کے الفاظ آپ کو الفاظ ہی لگیں گے، جب آپ اسے پڑھیں گے مگر وہی الفاظ آپ کو ایک پوری تاریخ، ایک پورا علم کا سمندر دکھائیں گے جب آپ میں اسے سمجھنے کا جنون اور تجسس پیدا ہوگا۔
تب ہی تو قرآن کو جتنی بار پڑھا جائے وہ ہمیں ہر بار مختلف جواب دیتا ہے وہ سحرانگیز کر دیتا ہے پڑھنے والے کو۔۔۔ ہم کہتے ہیں ہمارے پاس ٹائم ہی نہیں تفسیر کو پڑھنے کے لیے، ایسا نہیں ہے۔ وہ توفیق دے گا تو ہی تو کتاب کو سمجھ سکیں گے۔