حکایت از سرزمین آتش و عشق - Hakayat Az Sarzameen e Atish o Ishq 3 Reviews

By: Sana Sadiq

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 950
INR Flag
INR 650
USD Flag
USD 20

E-book Price

PK Flag
PKR 300
INR Flag
INR 150
USD Flag
USD 2.99

"Safarnama book, 'حکایت از سرزمین آتش و عشق - Hakayat Az Sarzameen e Atish o Ishq' by Sana Sadiq takes you on a humorous journey through the deserts and cities of Azerbaijan. This delightful travelogue captures life in Baku, Shiki, and Ganja, sharing anecdotes, history, and fascinating facts in an entertaining way. 

Perfect for readers who love a Humorous travelogue book, this narrative makes you smile while learning about the culture, traditions, and stories of Azerbaijan. A must-read for fans of travelogue books in Urdu and those exploring safarnama books in Urdu, it blends engaging storytelling with cultural insights.

Sana Sadiq’s writing style makes this one of the most enjoyable Urdu safarnama books, keeping readers hooked from the first page to the last. Whether you are a traveler at heart or enjoy reading about far-off lands, this book offers laughter, adventure, and vivid depictions that make you feel as if you are walking through the streets of Baku or exploring the deserts yourself. 

Dive into this safarnama book to discover a perfect mix of humor, travel, and culture that resonates with every reader."

 

 

 

ISBN (Digital) 978-969-696-696-8
ISBN (Hard copy) 978-969-696-701-9
Total Pages 167
Language Urdu
Estimated Reading Time 3 hours
Genre Travelogue
Published By Daastan
Published On 09 Feb 2026
Sana Sadiq

Sana Sadiq

ثناء کا تعلق پاکستان کے دل ، شہر قائد کراچی سے ہے۔ ان کے والدین کی جائے پیدائش دہلی ہے جہاں سے وقت ہجرت وہ اپنے بڑوں کے ساتھ پاکستان تشریف لائے اور یہاں سکونت اختیار کی۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ثناء ملک و شہر کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک رہیں، این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینکل انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد کارپوریٹ ملازمت کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آ ف بزنس مینیجمنٹ (آئی او بی ایم ) سے مارکیٹنگ کے شعبے میں ایم بی اے کیا ۔ ثناء 6 بہن بھائیوں کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن ہیں ۔ کہانیاں لکھنے اور سنانے کا شوق انھیں بچپن سے ہے بنیادی ذریعئہ اظہار اور دلی لگاو شاعری سے ہے جسے یہ اپنی پہلی محبت بھی مانتی ہیں ۔ ان کے لیے اردو کا بطور زبان استعمال کرنا دراصل نئی نسل کو اپنی بنیاد سے جوڑے رکھنے اور زبان کی خدمت کا ایک بہانہ ہے۔ ان کی شاعری اور دیگر فن پارے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پڑھے جا سکتے ہیں۔ لکھنے کے علاوہ ان کا دوسری پسندیدہ کام نئی نئی جگہوں کی سیر کرنا ہے۔

Reviews


Hina Farhaj

Rating:

Jun 20, 2023

کتاب :حکایات از سرزمین آتش وعشق
از ثناءصادق کتاب

یہ کتاب آذر باءیجان کے حسین سفر کی آ پ بیتی ہے، آذربائیجان میں گزارہ لمحات پر مشتمل ہے۔
اپنی اس آپبیتی میں وہ تین مختلف شہروں میں لے جاتی ہیں اور وہاں کی تاریخ ،خصوصیات اور بہت سے حقائق کو بیان کرتی ہیں ۔

یہ سفرنامہ مجھے منفرد لگا میں نے اس ملک کا نام سن رکھا تھا مگر کچھ جانتی نہیں تھی۔
مصنفہ کا انداز بیان بہت سادہ ہے اور کتاب میں موجود مناظر کی تصویر نےاس کتاب کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

کتاب کے کچھ صفحات بہت دلچسپ ہیں کچھ واقعات مصنفہ نے آیسے بتائیں ہیں جو مزہ سے بھرپور ہیں میں نے ان کو سب سےزیادہ اینجواے کیا بےاختیارہنسی آ جاتی ہے کہ ہنسی پر قابو نہیں رکھا جا سکتا۔
مصنفہ کے تعارف میں یہ بات میرے دل کو چھو گئ کہ" جب اپنے اندر گھوم گھوم کر تھک جاتی ہوں تو ظاہری مقامات کا سفر کرتی ہوں۔"

اگر آپ بھی اس ملک کے بارے میں جاننا چاھتے ہیں تو اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔

Mar 24, 2023

سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلو
سبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو


"حکایات از سرزمین عشق و آتش" آذربائیجان کا سفر نامہ ہے جسے"ثناء صادق"نے تحریر کیا ہے۔ ثناء نے آذربائیجان کی سیاحت کا فیصلہ ایک تاریخی رومانوی ناول "علی اینڈ نینو" سے متاثر ہو کیا جس میں دوسری جنگ عظیم اور آذربائیجان کا ذکر ہے۔
اس کتاب میں مصنفہ نے آذربائیجان میں گزرنے والے شب و روز کا ذکر بڑی خوبصورتی سے تحریر کیا ہے۔
آذربائیجان ایک حسین ملک ہے جس کی اپنی تاریخ، ثقافت اور روایات ہیں۔ افغانستان اور روس کی جنگ میں جب روس کو شکست ہوئی تو روس مختلف حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ آذربائیجان بھی روس کا ہی ایک حصہ تھا جو بعد ازاں ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

کہا جاتا ہے کہ کئی ہزار سال پہلے آذربائیجان آتش پرستوں کا مرکز تھا اسی لیے اسے " سرزمین آتش" بھی کہتے ہیں۔ یہاں آج بھی ایک قدیم آتش گاہ موجود ہے جسے سیاح بہت دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ مصنفہ نے اس کتاب میں آتش گاہ کی تفصیل کے علاوہ آذربائیجان کی خصوصیات، تاریخی مقامات، زبان، روایات اور وہاں کے لوگوں کا رہن سہن بیان کیا ہے۔ مصنفہ کے انداز تحریر میں سادگی اور مزاح دونوں موجود ہیں۔ کتاب میں بہت سی دلچسپ سطور قاری کو مسکرانے پر مجبور کردیں گی۔ اگر آپ تاریخ اور سیاحت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہی ہے۔
یہ کتاب مجھے داستان کی طرف سے موصول ہوئی ہے جو کہ ایک نامور اشاعتی ادارہ ہے۔ سرورق سے لے کر کاغذ تک ہر چیز عمدہ ہے اس کے علاوہ آذربائیجان کے مختلف مقامات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

(مزے کی بات یہ کہ ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے انسٹا پر ایک تصویر دیکھی تھی جس میں یہ کتاب مستنصر حسین تارڑ کے ہاتھوں میں موجود تھی۔)

Iram Sadiq

Rating:

Aug 09, 2022

The book is really well written. I really feel that I was also travelling there at that moment. Very well informative for others who love to travel this book should be a travel guide for those. All words, phrases and sentences are BARJISTA means really fit into the scene. I really enjoyed reading the Travelogue.
Thanks,
Iram Sadiq

Books in Same Genre