آخری سانس تک - Akhiri Sans Tak 0 Reviews

By: Muhammad Jahangeer Badar

No Ratings Yet

E-book Price

PK Flag
PKR 300
INR Flag
INR 150
USD Flag
USD 1.99

کتنے ہی جوان اپنی زندگیاں اِس ملک کے لیے وار چکے ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں جن کا ہمیں علم بھی نہیں اور جنھوں نے ہمارے لیے بہت ساری قربانیاں دیں ہیں۔یہ کہانی بھی ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں ہے جو اپنے ملک کی خدمت لیے کیا کچھ نہیں کرتا۔ فورسز میں جانے والے شخص کو اپنی زندگی میں بہت کچھ سہنا پڑتا ہے۔ محنت کر کے اس فورس میں آنا اور ملک کے لیے اپنی جان داؤ پر لگانا مشکل کام ہے، انسان کو بہت ہمت اور حوصلہ چاہیے ہوتا ہے۔جہانگیر بدر نے ایک ایسے ہی نو جوان کی کہانی نہایت ہی خوبصورت انداز میں لکھی ہے۔ ”آخری سانس تک“ اِک چھوٹی سی تحریر ہے جس میں نوجوانوں کی ملک کے لیے خدمات کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ کتاب نہایت ہی سادہ الفاظ میں لکھی گئی ہے اور اسے پڑھنے والے کی دلچسپی آخر تک برقرار رہتی ہے۔

ISBN (Digital)
Total Pages 55
Language Urdu
Estimated Reading Time 1.5 hours
Genre Popular Fiction
Published By Daastan
Published On 20 Jul 2022
No videos available
Muhammad Jahangeer Badar

Muhammad Jahangeer Badar

محمد جہانگیر بدر کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ترین شہر کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے، جہاں تعلیم کےلیے ان کو دریا چناب پار کر کے دوسرے گاؤں جاناپڑتا تھا۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور ( یو ایچ ایس ) سے آڈیولوجی میں گریجویشن کرنےکے بعد یونیورسٹی آف لاہور سے آڈیولوجی میں ایم فل کیا۔ ملک کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں کے بعد اپنے شہر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔اس کے بعد الجہرہ ہسپتال کویت میں بھی بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔

جہانگیر بدر  کوناول اور کہانیاں پڑھنے کا شوق تیسری جماعت سے ہوا۔ پرائمری پاس کرنے سے پہلے عمروعیار اور ٹارزن کی ہر کہانی ان کی لائبریری میں موجود ہوتی تھی۔تاہم لکھنے کا باقاعدہ آغاز ساتویں جماعت سے کیا۔ گریجویشن کے دوران اپنی تمام تحریریں ایک پبلیشر کو اشاعت کے لیے دیں،جس نے بعد میں گم ہونے کا بہانہ کردیا اور یوں وہ ضائع ہوگئیں۔ انھوں نےاب دوبارہ لکھنےکا آغازکیاہےاور اب تک پانچ  ناول لکھ چکے ہیں۔

Email: muhammadjahangeerbadar@gmail.com

Whatsapp: +923337086400

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre