وہ بہری نہیں تھی؟ - Wo Behri Nahin Thi? 0 Reviews

By: Muhammad Jahangeer Badar

No Ratings Yet

E-book Price

PK Flag
PKR 300
INR Flag
INR 150
USD Flag
USD 1.99

یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کی خوش و خرم زندگی میں اچانک ہی سماعت سے محرومی داخل ہو جاتی ہے اور مشکلات اور آزمائشیں اس کے گھر کی راہ دیکھ لیتی ہیں۔ سماعت کی محرومی کا ہمت و حوصلے سے مقابلہ کرنے کی کہانی آپ میں بھی امید کی ایک نئی روح پھونک دے گی۔ اس باہمت لڑکی کی کہانی کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اپنے اندر سماعت کے نقائص اور اس کے علاج سے متعلق بھی بیش بہا معلومات رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ سماعت کے نقائص سے متعلق لوگوں کی کئی غلط فہمیوں کا بھی ازالہ کرتی ہے۔

ISBN (Digital) 978-969-696-747-7
Total Pages 147
Language Urdu
Estimated Reading Time 4 hours
Genre Popular Fiction
Published By Daastan
Published On 17 Sep 2022
No videos available
Muhammad Jahangeer Badar

Muhammad Jahangeer Badar

محمد جہانگیر بدر کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ترین شہر کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے، جہاں تعلیم کےلیے ان کو دریا چناب پار کر کے دوسرے گاؤں جاناپڑتا تھا۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور ( یو ایچ ایس ) سے آڈیولوجی میں گریجویشن کرنےکے بعد یونیورسٹی آف لاہور سے آڈیولوجی میں ایم فل کیا۔ ملک کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں کے بعد اپنے شہر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔اس کے بعد الجہرہ ہسپتال کویت میں بھی بطور آڈیولوجسٹ کام کیا۔

جہانگیر بدر  کوناول اور کہانیاں پڑھنے کا شوق تیسری جماعت سے ہوا۔ پرائمری پاس کرنے سے پہلے عمروعیار اور ٹارزن کی ہر کہانی ان کی لائبریری میں موجود ہوتی تھی۔تاہم لکھنے کا باقاعدہ آغاز ساتویں جماعت سے کیا۔ گریجویشن کے دوران اپنی تمام تحریریں ایک پبلیشر کو اشاعت کے لیے دیں،جس نے بعد میں گم ہونے کا بہانہ کردیا اور یوں وہ ضائع ہوگئیں۔ انھوں نےاب دوبارہ لکھنےکا آغازکیاہےاور اب تک پانچ  ناول لکھ چکے ہیں۔

Email: muhammadjahangeerbadar@gmail.com

Whatsapp: +923337086400

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre