تانیثیت کا نیا دور (نیا اسلوب، نئی عورت) - Tanisiyat ka Naya Daur (Naya Usloob, Nayi Aurat) 0 Reviews

By: Bushra Iqbal Malik

No Ratings Yet

Hardcopy Price

PK Flag
PKR 1600
INR Flag
INR 1200
USD Flag
USD 40

E-book Price

PK Flag
PKR 350
INR Flag
INR 200
USD Flag
USD 4.99

تانيثیت کا نیا دور کتاب مختلف پہلوؤں کا اجاگر کرتی ایسی کتاب ہے جس میں عورت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ہر دور میں عورت ہی مشکل میں  گھری رہی ہے،  اسی کی ذات تہمتوں کا نشانہ بنی ہے۔ اس بات کی شاہد خود عورتیں ہی ہیں اور ان سے بہتر معاشرے کی اس صورت کو کون بیان کر سکتا ہے؟

یہ کتاب مختلف عورتوں کے نکتۂ نظر کو پیش کرتی ہے۔ ان کے اسلوب  کو اجاگر کرتی ہے اور انھی کی زبانی  بدلتی عورت کی کہانیاں یہ کتاب  خود میں سمیٹ لیتی ہے۔

نرمین سرھیو

مدیرۂ اعلیٰ، داستان

ISBN (Digital) 978-969-696-780-4
Total Pages 550
Language Urdu
Estimated Reading Time 0
Genre Contemporary Fiction
Published By Daastan
Published On 02 Nov 2022
No videos available
Bushra Iqbal Malik

Bushra Iqbal Malik

بشریٰ اقبال ایک ادبی و سماجی شخصیت ہیں، وہ مترجم بھی ہیں صحافی بھی، لکھاری بھی ہیں اور معلم بھی۔ ان کی شخصیت کی کئی جہتیں ہیں۔پاکستان اور پاکستان سے باہر اردو ادب کے فروغ کے لیے بشریٰ اقبال صاحبہ دن رات کوشاں ہیں۔ وہ ینگ وومن رائٹرز فارم پاکستان اور اردو سوسائٹی آف یورپ (USE)کی بانی ہیں اس کے علاوہ جرمنی اور یورپ کی کئی ادبی تنظیموں کا حصہ بھی ہیں۔ بشریٰ صاحبہ جرمن قومیت کی حامل ہیں، پاکستان اور جرمنی کی کئی نامور جامعات میں پڑھا چکی ہیں اور آج کل بون یونیورسٹی میں ادب و لسانیات کی لیکچرر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ مصنف کی کئی تحاریر مختلف جامعات کے ریسرچ جرنلز اور اخبارات میں شایع ہوچکی ہیں۔ پی ٹی وی کا مشہور ڈراما انھی پتھروں پہ چل کے بھی بشریٰ اقبال کی ہی فکر کا نتیجہ ہے۔ وہ افسانہ نگار بھی ہیں اور ادبی نقاد بھی۔ ان کی کئی کتب بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں جن کا موضوع آج کی عورت اور اس کے مسائل ہیں۔ بشریٰ صاحبہ کا مقصد دنیا بھر میں اردو کے لکھاریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو ان کے خیالات کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کا باعث بھی بنے، اور اپنے اسی مقصدکی تکمیل کے لیے وہ سرگرمِ عمل ہیں۔

Reviews


Be the first to review it. Start now.

Books by Same Author


Books in Same Genre