Lahore, Pakistan

mariashahzad

Joined Mar 2022

Maria Shahzad

0 Followers

Born Jul 12, 1988
Genre Urdu
Writer ID mariashahzad

Statistics as an Author

Books Published

1

Words Written

187600

Average Rating

4

Times Read

170

ماریہ شہزاد لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنی تمام تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ انھوں نے دینی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ وفاق المدارس سے چار سالہ کورس مکمل کیا اور اس کے علاوہ تجوید القرآن کی تفسیر و تجوید کے کئی کورس کیے۔ آج کل سعودی عرب کے شہر ”ریاض“ میں مقیم ہیں اور قرآن مجید کے ترجمہ و تفسیر اور تجوید کی تعلیم دے رہی ہیں۔


قلم اور کتاب سے دلی وابستگی نے انھیں اس کتاب کو لکھنے پر مجبور کیا۔ بہت سے افسانے اور چھوٹے موٹے ناولٹ بھی انھوں نے لکھ رکھے ہیں۔ یہ ان کی پہلی کتاب ہے اور اسے لکھنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ آج کے پُرفتن دور میں نوجوان نسل کو کیسے پاکیزہ محبت اور دل لگی میں فرق سمجھایا جائے۔


مصنفہ کا ذاتی خیال ہے کہ کبھی کبھی ہمیں وہ چیز کسی کے لاکھ بتانے سے بھی سمجھ نہیں آتی جو ہمیں خود سے تجربہ کر کے مل جاتی ہے اور پھر اس تجربے اور یقین کی بنا پر انسان جو بھی کام کرتا ہے تو پھر وہ سرخرو ہی ہوتا ہے کیونکہ دو طرح کے یقین انسان کو کبھی بھی ناکام نہیں ہونے دیتے۔ ایک یقینِ مجازی، جو انسان خود پر کر کے محنت سے کوئی کام کرتا ہے اور دوسرا یقینِ کامل، جو انسان کو اللہ پاک کی ذات پر ہوتا ہے کہ وہ میری محنت کبھی ضائع نہیں کرے گا۔