Alina Irfan
0 Followers
Born |
Mar 16, 1981 |
Genre |
Urdu |
Writer ID |
Alinairfan81 |
Statistics as an Author
نام علینہ عرفان ۔۔۔بچپن سے ہی اپنی مادری زبان اردو سے خاص شغف رہا۔۔۔۔۔سینٹ جوزف کالج سے گریجویشن کے دوران چار سال ’’اردو اختیاری ‘‘ کو بطور مضمون خاص پڑھا۔۔۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کے دوران ہی رائٹرز(REUTERS (نامی بین الاقوامی خبر رساں ادارے میں بطور پروڈیوسرتین سال کام کیا۔۔۔ڈگری ملنے کے چار ماہ بعد ہی اسی یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں دو سال تک بطور لیکچرار تدریس سے منسلک رہی۔۔۔۔سنہ دو ہزار دس میں پاکستان کے مشہور نیوز چینل ’’ڈان نیوز‘‘ سے بطور ’’ کاپی ایڈیٹر‘‘ منسلک ہوئی اور تین سال تک وہاں فرائض انجام دیئے۔۔۔۔
یونیورسٹی سے جاری ہونے والے میگزین کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بھی رہ چکی ہوں۔۔۔جبکہ ماہانہ میگزین ’’ڈھنگ‘‘ میں ایڈیٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔۔۔۔۔گزشتہ بارہ سال سے لکھنے لکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔اب تک متعدد رسائل میں کئی تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔۔۔۔پاکستان کے سب سے بڑے اخبار’’ جنگ‘‘ اور روزنامہ ’’امن‘‘ میں بھی متعدد کالمز اور آرٹیکلز شائع ہو چکے ہیں۔۔۔۔اس ڈیجیٹل کتاب کے علاوہ ایک ناول اور زیرِ اشاعت ہے۔۔۔۔۔
-
آسیبی مکانات کی نادیدہ مخلوق
قیمت ص...
View Book