اس نفسا نفسی کے دور میں وقت کے ساتھ چلنا مشکل ضرور ہے مگر نہایت اہم ہے۔ ابتدأ، معیاری ادب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سرگرم کمیونٹی ہے جسے معلوم ہے کہ ادب کو کتابوں کی صورت میں پڑھنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے ادب جے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے رسالوں اور ادبی جرائد کی صورت موجود معیاری مواد کو آن لائن یعنیeBook کی صورت تبدیل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ابتدأ ایک ایسی کمیونٹی ہے جس کا مقصد اردو ادب کے فروغ کے لئے کام کرنا اور اس کے پیش بہا قیمتی خزانے کو محفوظ کرنا ہے۔ یہ کمیونٹی کئی افراد پر مشتمل ہے جو نہ صرف مواد جمع کرتے ہیں بلکہ اپنے طور پر اسے دوسروں تک پہچانے کا فریضہ بھی سر انجام دیتے ہیں۔ یہ ان کی کاوشیں ہیں جو ادب کو زندہ جاوید بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔