Dera Ismail Khan, Pakistan
MAFirdows
Joined Nov 2020
Munir Firdows
| Born |
Jun 10, 1975 |
| Genre |
Urdu |
| Writer ID |
MAFirdows |
Statistics as an Author
نوجوان شاعر و نثر نگار منیر احمد فردوس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں ملکی سطح پر نثری نظم گو شاعر، نثر نگار اور بطور افسانہ نگار پہچانے جاتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر افسانہ نگار ہیں اور سماج کی کڑوی سچائیوں کو رہنما جان کر افسانے گوندھتے ہیں۔ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ بعنوان "زندگی چہرہ مانگتی ہے" کے ساتھ ان کے افسانوی مجموعے 'سناٹوں کا شہر'، 'کینوس پر چھینٹے' اور 'یہ کہانیاں پڑھنا منع ہے' بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔
منیر احمد فردوس کے مزاحیہ مضامین، نظمیں اور افسانے آن لائن میگزین کے ساتھ ساتھ پاک و ہند کے معروف ادبی رسالوں میں چھپتے رہتے ہیں جن میں قابل ذکر ادبی جرائد سہ ماہی فنون، ماہنامہ سبق اردو (انڈیا)، سہہ ماہی ثالث (انڈیا)، سہہ ماہی راوی (انڈیا) ، سہہ ماہی زرنگار، ماہنامہ ماہِ نو، ماہنامہ کتاب، سہہ ماہی تسطیر، سہہ ماہی اجرا، سہہ ماہی نقاط، سہہ ماہی برگِ نو، سہہ ماہی لوح، ماہنامہ ادبِ لطیف اور ماہنامہ چاند کے علاوہ ماہنامہ سیارہ ڈائجسٹ، ماہنامہ دوشیزہ، ماہنامہ سچی کہانیاں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان سے سکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے متعدد مزاحیہ خاکوں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی موضوعات پر چند ایک ڈرامے بھی تحریر کیے ہیں۔
-
یہ کہانیاں پڑھنا منع ہے / Ye Kahaniyan Parhna Manaa Hai- Urdu Story Book
View Book
-
کینوس پر چھینٹے / Canvas Par Chehntay- Fiction Book in Urdu
View Book
-
-
زندگی چہرہ مانگتی ہے/Zindigi Chehra Mangti Hai
View Book