Lahore, Pakistan

syedmohammadazher

Joined Aug 2021

Syed Mohammad Azher

0 Followers

Writer ID syedmohammadazher

Statistics as an Author

Books Published

1

Words Written

9730

Average Rating

5

Times Read

38

سید محمد اظہرؔ 30 مئی 1963 کو واہ کینٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم واہ کینٹ سے حاصل کرنے کے بعد 1971 میں لاہور آگئے۔ یہاں اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ سے سائنس میں میٹرک کیا۔ ایف ایس سی ایم اے او کالج سے کرنے کے دوران اردو کے مشہور ادیب و مفکر اپنے استاد جناب ڈاکٹر تحسین فراقی صاحب سے متاثر ہو کر شاعری اور ادب کو اپنے مزاج کا حصہ بنا لیا۔ بی ایس سی سول لائنز کالج سے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بی فارمیسی اور ایم فل فارمیسی کی ڈگری لی۔ کچھ عرصہ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہنے کے بعد فارما انڈسٹری سے منسلک ہو گئے۔ اس دوران مختلف ممالک میں کانفرنس اور سمینار میں بھی شرکت کی۔


دلی لگاؤ ادب و مصوری میں ہونے کی وجہ سے دونوں شعبوں میں کچھ طبع آزمائی بھی کی۔ یہ کتاب اسی شوق کا مظہر ہے جس کو منظر عام پر لانے کا سہرا دیرینہ دوست اور مشہور مصنف جناب سید انیس صاحب کے سر جاتا ہے۔