سید محمّد عثمان غنی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رہائشں پذیر ہیں۔انھوں نے او۔لیول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سے ٢٠١٤ء میں کیا اور انٹرمیڈیٹ لاہور اسکول سسٹم اینڈ کالج سے کیا ہے۔مصنف نے ٢٠٢٠ءمیں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بی۔ای الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہے اور آج کل ایک مشہور کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انھیں اردو اور انگریزی ناول اور افسانے پڑھنے کا بہت شوق ہے، ان کے پسندیدہ افسانہ نگار سعادت حسن منٹو ہیں۔دوران تعلیم انھوں نے اردو نظمیں اور افسانے لکھنا شروع کیے جو اُن کی یونی ورسٹی کے جریدے میں شائع ہوئے۔اس کےعلاوہ موسیقی سے بھی لگاؤ رکھتے ہیں اور زیادہ تر پرانے گیت سننا پسند کرتے ہیں۔