Wajahat Ali
0 Followers
Born |
Oct 19, 1969 |
Genre |
Non-Fiction |
Writer ID |
MeraQissa.com/wajahatali |
Statistics as an Author
وجاہت علی کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پچھلی دو دہائیوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافات میں رہائش پذیر ہیں۔
قید حیات وجاہت علی کی والدہ مرحومہ کی سوانح حیات ہے۔ جس میں انھوں نے اپنی والدہ کی بے مثال زندگی اور لازوال موت کےناقابل یقین حقائق سےپردہ اٹھایا ہے اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وجاہت علی نے اپنی والدہ کی پاکیزہ سیرت کو ان کے تحریر کیےہوئے خطوط اور اپنے بچپن کی یاداشتوں اور مشاہدات کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ جس میں انھوں نے اپنے بچوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل کرنے، رزقِ حلال کمانے اور اس پر قناعت کے ساتھ زندگی گزارنے، دنیاوی آزمائشوں پر صبر اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے، منکسر مزاجی اور ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی وصیت کی ہے۔
قیدِ حیات میں وجاہت علی کے ہر گزرے ہوئے زمانے کے وہ حوادث بھی شامل ہیں جن کا بالواسطہ تعلق ان کی والدہ کی ایمان افروز نصیحتوں، مفید مشوروں اور فیصلہ کن ہدایات پر مبنی ہے۔