Perth, Australia

Atteeq

Joined Mar 2023

Dr Atteeq

0 Followers

Genre Fiction
Writer ID Atteeq

Statistics as an Author

Books Published

1

Words Written

170000

Average Rating

4

Times Read

5

ڈاکٹر عتیق پاکستانی نژاد آسڑیلین ناول نگار ہیں جو بنیادی طور پر ویژنری اور میٹا فیزیکل فکشن اور انسپائریشنل رومانس لکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ لفظ بولتے ضرور ہیں مگر اُس وقت تک چند مہمل سے حروفِ تہجی کا مجموعہ ہی رہتے ہیں جب تک کسی کی سماعتیں انہیں معنی عطا کر کے معتبر نہ کر دیں۔


پیشے کے لحاظ سے وہ سائنس دان ہیں۔ جو آسٹریلیا میں دنیا کے صفِ اول کے ٹرانسپورٹ سے وابستہ تحقیقی ادارے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے حوالے سے انہوں نے مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے جیالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اِس سے قبل لاہور کی پنجاب یونیورسٹی سے جیالوجی میں ہی بی۔ایس۔سی اور ایم۔ایس۔سی کی ڈگریاں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ مزید برآں آسٹریلیا سے سول انجنیئرنگ اور میلبورن یونیورسٹی سے پراجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹرڈگریاں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔


آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کرنے سے پہلے وہ تقریباً دس برس تک مڈل ایسٹ میں مقیم رہے۔ جہاں وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی انٹر نیشنل ٹیم کا حصہ تھے۔ جاب کےسلسلہ میں انہیں ایشیاء، افریقہ اور یورپ کے پچیس ممالک کابار بار سفر کرنے اور مختلف معاشروں کے وسائل، مسائل اور رویوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔


اردو ادب سے لگاؤ کے رجحان کے ساتھ قدرت نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اِس کے علاوہ سائیکالوجی، سوشیالوجی اور فلاسفی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ سالہاسال مطالعہ کرنے ، زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے اور اس سے وابستہ ازلی تلخیوں کو محسوس کرنے کے بعد انہوں نے کری ایٹو رائیٹنگ کو باقاعدہ سیکھنے کے بعد قلم اُٹھایا اور حروف کو لفظوں اور لفظوں کو جملوں کے سانچے میں ڈھالنا شروع کیا۔محبت پرست ان کا پہلا ناول ہےجس میں ان کے وسیع مطالعے، مشاہدے، تجربے اور تجزیئے کی جھلک واضح طور پر دیکھی اور محسوس کی جا سکتی ہے۔