کہانیاں بے شک سبق، اطمینان، سکون اور کئی بار احساس دلا جاتی ہیں مگر سوچ کے دیکھا ہے کبھی اگر میں انھیں بے ذوق کہہ دوں تو کیا وجہ تلاش کر پائیں گے آپ؟ بس کچھ یہی وجہ ہے انھیں بےذوق کہنے کی۔۔۔ ہاں! اگر میں کہانیوں کو بےذوق کہتی ہوں تو میری سوچ یہ کس جذبے کی ترجمانی اور کس تلاش کی عکاسی کرتی ہیں یہ جان پائیں گے آپ میری کتاب "بے ذوق کہانیاں" میں جو شاعری کا مجموعہ ہے اور ہاں شاید کسی کی زندگی کے بےذائقہ ہونے کی ترجمان بھی۔۔ ڈھونڈنا آپ کو ہے ڈھونڈتے رہنا ہے۔۔ جب تک محسوس نہ کرلیں کہ جب خود پہ بیتی سنانی پڑے تو بےذائقہ تو لگتی ہے!
سنیں گے سنیں گے جو بیت گئی آپ پہ
یا آپ چھوڑ آئے کسی کو یہ بھی جانیں گے